مشرقی غوطہ کو انسانی امدادی سامان کی ترسیل کی راہ میں اسد انتظامیہ کی رکاوٹیں

اسد  انتظامیہ کے تواتر سے جاری حملوں کی  بنا  پر ہنگامی  امداد  آج بھی مشرقی غوطہ کو نہیں پہنچ سکی

926177
مشرقی غوطہ  کو انسانی امدادی سامان کی ترسیل کی راہ میں اسد انتظامیہ کی رکاوٹیں

اقوام متحدہ  نے اعلان کیا  ہے کہ شام میں اسد انتظامیہ  کے زیر ِ محاصرہ مشرقی غوطہ  کو کل روانہ  کیے جانے کی ضرورت ہونے والی انسانی امداد کو"رکاوٹیں" پیدا کیے جانےکے باعث علاقے  تک نہیں پہنچایا جا سکا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش   کا کہنا ہے کہ  امدادی قافلے کے گزر کی اجازت دیے جانے  باوجود اسد  انتظامیہ کے تواتر سے جاری حملوں کی  بنا  پر ہنگامی  امداد  آج بھی مشرقی غوطہ کو نہیں پہنچ سکی۔

اقوام متحدہ کے انسانی  امداد رابطہ دفتر   نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر اعلان  کیا ہے کہ اقوام  متحدہ  شامی احتیاج مندوں  کو  انسانی امداد بھیجنے  کے لیے   ہمیشہ  کوششیں صرف کرتا رہتا ہے۔

دفتر نے  ان کاروائیوں کو جاری رکھنے کے  لیے ضروری  ماحول فراہم   کرنے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں