الغوطہ الشرقیہ : اسد فوج کے حملوں میں 54 شہری ہلاک

شام میں  اسد انتظامیہ    کی فوج نے   الغوطہ الشرقیہ   کی مختلف بستیوں پر حملے کیے جن میں 54 شہری ہلاک ہو گئے

923398
الغوطہ الشرقیہ : اسد فوج کے حملوں میں 54 شہری ہلاک

شام میں  اسد انتظامیہ    کی فوج نے   الغوطہ الشرقیہ   کی مختلف بستیوں پر حملے کیے جن میں 54 شہری ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح سے گزشتہ  15 دن کے دوران   وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 810 تک جا پہنچی ہے۔

  اسد  نواز فوج اور اس کے حامیوں نے گزشتہ روز   سلامتی کونسل  کی جنگ بندی کی قرارداد  کی خلاف ورزی کرتےہوئے روس کی  فضائی کاروائی     میں مدد کرنا شروع کر دی تھی ۔

 یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے 24 فروری  کو الغوطہ الشرقیہ  سمیت شام بھی  میں عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی   ممکن بنانے کے لیے  جنگ بندی کا اعلان کیا تھا  تاہم  اس پر عمل درآمد کے بارے میں   تشویش ظاہر کی تھی ۔

 مخالفین کے زیر کنٹرول  الغوطہ الشرقیہ  میں اس وقت 4 لاکھ افراد آباد ہیں جو کہ  5 سال سے  محاصرے میں ہیں  جہاں اسد انتظامیہ    روس کی یقین دہانیوں کے باوجود  حملے  کر رہی ہے  جن میں حالیہ دنوں کے دوران مزید شدت پیدا ہو گئی ہے  ۔



متعللقہ خبریں