جنگ بندی کے باوجود اسد نواز فضائیہ کی مشرقی غوطہ پر بمباری،درجنوں ہلاک

سلامتی کونسل میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے بعد بھی اسد نواز فوج کی طرف سے مشرقی الغوطہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں

917981
جنگ بندی کے باوجود اسد نواز فضائیہ کی مشرقی غوطہ پر بمباری،درجنوں ہلاک

اطلاعات کے مطابق، سلامتی کونسل میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے بعد بھی اسد نواز فوج    کی طرف سے مشرقی الغوطہ پر وحشیانہ بمباری کی گئی۔

بتایا  گیا ہے کہ گزشتہ  ہفتے کے روز اسد نواز طیاروں کی بمباری میں 8 بچوں سمیت مزید 35 افراد مارے گئے۔

شامی فضائیہ کی جانب سے حرستا شہر میں چار فضائی حملے کیے گئے جن میں 21 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بمباری میں مشرقی الغوطہ میں121 بچوں اور 64 خواتین سمیت 500 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی  سفیر نکی ہیلی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی پر فوری عمل کیا جائے  مگر   جنگ بندی کے حوالے سے اُنہیں  شام پر شک بھی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ نے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کی ہے جس میں اب تک پانچ سو عام شہری مارے جا چکے ہیں  جبکہ مرنے والوں میں 121 بچے شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ  روسی افواج کی مدد سے شامی  فوج  نے 18 فروری  سے  بمباری شروع کر رکھی تھی ۔

 واضح رہے کہ کویت اور سویڈن کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودے میں اس قرارداد کے منظور کیے جانے کے 72 گھنٹوں بعد 30 دن کے لیے ملک بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے

 



متعللقہ خبریں