فلسطین کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

ان مظاہروں کا اہتمام کرنے والی انسانی حقوق  کی کونسل  کے ترجمان  رامیض  ال گرباوی  نے خطاب کرتے ہوئے  کہا امریکہ کا فیصلہ غیر قانونی  ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا

886205
فلسطین کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

امریکہ  کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کےخلاف غزہ میں مظاہرےہوئے ہیں۔

نامعلوم  فوجی کی یادگار  کے سامنے یکجا ہونے والے   فلسطینیوں نے  امریکہ کے فیصلے کے خلاف بینڑز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ان مظاہروں کا اہتمام کرنے والی انسانی حقوق  کی کونسل  کے ترجمان  رامیض  ال گرباوی  نے خطاب کرتے ہوئے  کہا امریکہ کا فیصلہ غیر قانونی  ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے فلسطین کے دارالحکومت  ہونے کے علاوہ  کسی اور حیثیت سےاسک کو مپذیرائی نہیں بخشی جاسکتی ہے۔ القدس فلسطین ہی کا  دارالحکومت ہے  اور ہمیشہ رہے گا۔

فلسطین کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد    مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔  



متعللقہ خبریں