ہم ڈائیلاگ کے ذریعے خلیج کے بحران کے لئے تیار ہیں: شیخ عبداللہ بن ناصر الثانی

ہم قطر کی خودمختاری کو نقصان پہنچائے بغیر ڈائیلاگ کے ذریعے خلیج کے بحران کے لئے تیار ہیں: الثانی

869881
ہم ڈائیلاگ کے ذریعے خلیج کے بحران کے لئے تیار ہیں: شیخ عبداللہ بن ناصر الثانی

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر الثانی نے کہا ہے کہ ہم قطر کی خودمختاری کو نقصان پہنچائے بغیر ڈائیلاگ کے ذریعے خلیج کے بحران کے لئے تیار ہیں۔

18 دسمبر قطر کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں الثانی نے کہا ہے کہ ہم ملک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کو  قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے دہشت گردی کے ساتھ تعاون سے متعلق دعووں کی تردید کی اور کہا کہ قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک قطر کو اپنی نگرانی میں لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا قومی دن پابندیوں میں منا رہے ہیں، ان پابندیوں  کا مقصد قطر کو اس کے اصولوں اور خودمختاری سے محروم کر کے اپنا مطیع بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے قطعاً قبول نہیں کیا لیکن پابندیوں نے متعلقہ ممالک کی بدنیتی کو واضح کر دیا ہے۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر الثانی نے کہا کہ پابندیوں کے پہلے دن سے ہمارا موقف ملکی خودمختاری اور داخلی امور میں مداخلت کئے بغیر ڈائیلاگ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں