مسئلہ یروشلم: اردن نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

اردنی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عمان نےیروشلم  کی صورت حال پرعرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کو ہفتے اور اتوار کو اہم اجلاس بلانے کی دعوت دی ہے

862335
مسئلہ یروشلم: اردن نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

اردن نے بیت المقدس کے بارے میں متوقع امریکی اقدامات کے تناظر میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی  سربراہی  اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر  کے مطابق ،اردنی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عمان نےیروشلم  کی صورت حال پرعرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کو ہفتے اور اتوار کو اہم اجلاس بلانے کی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سےٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ وہ یروشلم  کو اسرائیل کا دارالحکومت  تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

اس موقع پر اردنی فرمانروا نے امریکی صدر کوخبردار کیا کہ یروشلم  کے بارے میں ان کے متنازعہ اقدام کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام سے مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں ، تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل اور خطے میں جاری امن وامان کی  کوششوں  کو شدید نقصان پہنچے گا۔

 



متعللقہ خبریں