شمالی عراق: بارزانی نے کرسی چھوڑ دی،پارلیمانی عمارت میں مظاہرین کا شدید احتجاج

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی کے مستعفی ہونے کے اعلان کے ردعمل میں مظاہرین نے دارالحکومت اربیل میں پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا ہے۔

836546

 وہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مسلح تھے اور علاقائی صدر کے فیصلے کے خلاف اپنے غیظ وغضب کا اظہار کررہے تھے۔

خبر کے مطابق ، مظاہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ  المشرگہ کے اہلکار ہیں ،وہ پارلیمان کی عمارت میں گھس گئے اور اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

قبل ازیں علاقائی صدر مسعود بارزانی نے گزشتہ روز   شمالی عراقی پارلیمان کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے پارلیمان کے نام اپنے استعفے کے خط میں لکھا ہے کہ میں یکم نومبر کے بعد بطور صدر کام نہیں کروں گا اور اپنے  فرائض منصبی میں توسیع کو مسترد کرتا ہوں ۔

ان کا یہ خط پارلیمان میں پڑھ کر سنایا گیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ شمالی عراق کی صدارت سے متعلق قانون میں تبدیلی یا صدارتی مدت میں توسیع میرے لیے کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

میں پارلیمان سے کہوں گا کہ وہ اس عہدے کو پُر کرے ،مشن کو پایہ تکمیل کو پہنچائے اور شمالی عراق  کی صدارت کے اختیارات سنبھال لے۔

مسعود بارزانی نے مزید کہا ہے کہ  میں ایک  جنگجو کے طور پر عوام میں موجود رہوں گا اور میں کرد عوام کی کامیابیوں کا دفاع جاری رکھوں گا۔

متعللقہ خبریں