عراقی مرکزی حکومت نے سلیمانیہ اور عربیل ہوائی اڈوں کو بند کر دیا

شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے غیر قانونی ریفرنڈم کے بعد حکومت عراق نے اس علاقے پر پابندیاں عائد کرنی شروع کر دی ہیں

817250
عراقی مرکزی حکومت نے سلیمانیہ اور عربیل  ہوائی اڈوں کو بند کر دیا

عراق مرکزی حکومت نے اطلاع دی ہے کہ  شمالی علاقائی  انتظامیہ  کے زیر ِ کنٹرول ہوائی اڈوں   سے پروازوں  کو بند کرنے  کے  فیصلے پر  عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بغداد حکومت نے  بروز منگل، شمالی عراق کی کرد انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی  آزادی ریفرنڈم کے   جواز میں عربیل اور سلیمانیہ ہوائی اڈوں  سمیت بری  سرحدی چوکیوں کے کنٹرول کو  اس کے حوالے کرنے   کے لیے تین دن کی مہلت دی تھی۔

جبکہ شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ نے  اس مطالبے کے آئین کے منافی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔

عربیل  ہوائی اڈے کے منیجر   نے کل  حالیہ پیش رفت کے بعد  اعلان  کیا تھا کہ  فوجی، ڈپلومیٹک اور اقوام متحدہ  کے   طیاروں کے  علاوہ  تمام  تر  پروازوں کو مقامی وقت کے مطابق  شام 6 بجے  سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں