سعودی عرب، مناسک حج کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

امسال 20 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ، جبکہ پاکستانی حاجی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں

798626
سعودی عرب، مناسک حج کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

سعودی عرب   میں عازمین حج  نے   مناسک حج کی ادائیگی  کا عمل  شروع کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج آج منیٰ روانہ ہونگے، جس کے بعد  میدان ِعرفات پہنچیں گے، میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصر بیک وقت ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں سعودی مفتی اعظم کا خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں اللہ رب العزت کے حضور حجاج کرام ذکر و تسبیح  کا ورد کرتے ہوئے اشکبار آنکھوں سے اپنے رب سے خصوصی دعائی مانگیں گے۔

نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے،20لاکھ عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں  پر  مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی جائیگی۔

حجاج رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈ وائیں گے۔ جس کے بعد تین  دن تک شیطان کو کنکریاں ماری جائیں  گی بعد میں مکہ مکرمہ کا رخ کیا جائیگا۔اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائیگی۔

سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ بریگیڈیئر جنرل سلیمان الیحییٰ نے  کا کہنا ہے کہ  اب تک 17 لاکھ 35 ہزار391 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب  کے دیگر شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کومکہ مکرمہ جانے کیلیے 73 ہزار 488 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں اور  امسال عازمین حج میں انڈونیشیا 2 لاکھ، 21 ہزارعازمین کے ساتھ پہلے اور پاکستان 1 لاکھ 79 ہزار 200 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 



متعللقہ خبریں