لبنان میں خانہ جنگی کے آغاز کا باعث سمجھے جانے والی بس سے ضرورت مند افراد کو کھانے کی تقسیم

دارالحکومت بیروت میں عیسائی  اکثریت والے عین الرحمانہ  کے علاقے میں  فلسطین  کے 27 پناہ گزینوں  کی ہلاکت کا باعث بننے  والےاس واقعے کو  لبنان  کی خانہ جنگی  کے آغاز کا باعث سمجھا جاتا ہے

622401
لبنان میں خانہ جنگی کے آغاز کا باعث سمجھے جانے والی بس سے ضرورت مند  افراد کو کھانے کی تقسیم

لبنان  میں 13 اپریل 1975ء  میں فلسطینی پناہ گزینوں  کو لے جانے والی گاڑی  پر کیے جانے والے مسلح حملے  اور ملک میں خانہ جنگی  کی علامت سمجھی جانے والی   "بس"  کو  ضرورت مند لوگوں  کو مف کھانا فراہم کرنے والے سٹال  کے روپ میں   تبدیل  کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت  بیروت میں  عیسائی  اکثریت    والے   عین الر حمانہ  کے علاقے             میں  فلسطین  کے 27 پناہ گزینوں  کی ہلاکت کا باعث بننے  والےاس واقعے کو  لبنان  کی خانہ جنگی  کے آغاز کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

خانہ جنگی کے آغاز کے بعد  اس بس کو اسی حالت میں چھوڑ دیا گیا  لیکن  جنگ کے خاتمے کے بعد  اس بس کو  ایک امدادی تنظیم کی جانب سے   خرید تے ہوئے  ضرورت مند لوگوں  کے کھانے پینے  کی اشیاء   کا بندوبست کرتے ہوئے  مفت تقسیم کیا جانے لگا ہے۔

اس اسٹال سے تمام  مذاہب کے ضرورت مند افراد کھانے پینے کی اشیا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس  اسٹال پر چالیس رضا کار دن رات کام کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں