داعش نے خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی

یہ فیصلہ   داعش  کے بعض  فوجی سربراہان      کا  "برقعہ  والی  خواتین کی جانب سے  قتل" کیے جانے  کا بعد کیا گیا ہے

567127
داعش نے خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی

دہشت گرد تنظیم  داعش   نے شمالی  عراق   میں اپنے کنٹرول میں ہونے والے شہر موصل  میں "برقعہ" پہننے  پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تنظیم نے   خواتین کو داعش کے سیکورٹی دفاتر  اور مراکز کو      برقعہ اوڑھتے ہوئے آنے  سے منع کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ   داعش  کے بعض  فوجی سربراہان      کا  "برقعہ  والی  خواتین کی جانب سے  قتل" کیے جانے  کا بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس تنظیم نے     ماضی کے ایام میں شام اور عراق میں  برقعہ   نہ اوڑھنے والی  خواتین کو   مار پیٹ کرتے ہوئے  ہلاک کر ڈالا  تھا۔

ادھر عراقی   فوج اور پشمرگے قوتوں کے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کو   داعش کے چنگل سے نجات دلانے  کی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں