دبئی ایئر پورٹ پر امارات ایئر لائن کے طیارے میں آتشزدگی

دبئی ایئر پورٹ پر بھارت سے آنے والے امارات ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔

544212
دبئی ایئر پورٹ  پر امارات ایئر لائن کے طیارے میں آتشزدگی

دبئی ایئر پورٹ پر بھارت سے آنے والے امارات ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔

امارات ایئرلائن کی پرواز بھارتی ریاست کیرالہ سے دبئی ایئرپورٹ پہنچی تو اچانک طیارے میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث دھواں نہ صرف جہاز میں بھر گیا بلکہ سیاہ دھویں کے بادل فضا میں بھی دوردور تک پھیل گئے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

دبئی ایئرپورٹ سے پروازوں کو  ملتوی کر دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ہوائی کمپنی ایمیریٹس ہفتے میں 161 شہروں کو تین ہزار پروازیں کرتی ہے ۔



متعللقہ خبریں