امریکہ اور ایران نے پی وائے ڈی کیساتھ مل کرعربوں پر حملے کیے ہیں، ویسی کائنک

نائب وزیر اعظم ویسی کائنک نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران نےدہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کیساتھ مل کر مسلمان عربوں پر حملے کیے ہیں ۔

509679
امریکہ اور ایران نے پی وائے ڈی کیساتھ مل کرعربوں پر حملے کیے ہیں، ویسی کائنک

 

نائب وزیر اعظم ویسی کائنک نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران نے شام میں موجود دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کیساتھ مل کر  مسلمان عربوں پر حملے کیے ہیں ۔

  انھوں نے قہرامان ماراش میں ایک دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا کی متعدد مظلوم اقوام ترکی کی امداد کے انتظار میں ہیں ۔  انھوں نے شام میں ہونے والے قتل عام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسد انتظامیہ نے ابتک 6 لاکھ افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ ترکی نے اسد مظالم سے فرار ہو کر ترکی آنے والے مہاجرین کو پناہ دی ہے اور ان کی ضروریات زندگی کو پورا کیا ہے ۔ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد اس پر 40 سال سے پابندیاں عائد کرنے والے ملک امریکہ کو  تمام برائیوں کی جڑ سمجھتا تھا لیکن اب اس کیساتھ مل کر شام میں سر گرم عمل پی وائے ڈی کیساتھ مل کر داعش کو بہانہ بناتے ہوئے مسلمان عربوں پر حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔



متعللقہ خبریں