اقوام متحدہ کے یمن سے متعلق خصوصی نمائندئے اسماعیل ولدالشیخ حوثیوں کو مذاکرات پر امادہ نہ کرسکے

کویت میں جاری مذاکراتی وفد  سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  اقوم ِ متحدہ  کے یمن سے متعلق خصوصی نمائندئے   اسماعیل ولدالشیخ کل  یمن کی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں سے کوئی نتیجہ حاصل کرنےمیں کامیاب نہیں رہے ہیں

483274
اقوام  متحدہ کے  یمن سے  متعلق خصوصی نمائندئے  اسماعیل ولدالشیخ حوثیوں کو مذاکرات پر امادہ نہ کرسکے

احمد  نے کہا ہے کہ  وی حکومتِ یمن کو  حوثیوں سے  دو بارہ سے مذاکرات کرنے پر قائم نہیں کرسکے ہیں۔

کویت میں جاری مذاکراتی وفد  سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  اقوم ِ متحدہ  کے یمن سے متعلق خصوصی نمائندئے   اسماعیل ولدالشیخ کل  یمن کی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں سے کوئی نتیجہ حاصل کرنےمیں کامیاب نہیں رہے ہیں۔ 

حکومتی وفد نے  حوثیوں کی  جانب سے  فائر بندی پر عمل درآمد شروع نہ کرنے تک مذاکرات میں حصہ نہ لینے  کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی وفد  کے ایک دیگر قریبی ذرائع  کے مطابق  حکومتی وفد کی جانب سے  دوبارہ فائر بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے  کی ضمانت فراہم کرنے  اور علاقے میں ہونے والی لوٹ مار کی تفتیش  کرنے کے بارے میں جو مطالبات کیے گئے تھے  اس بارے میں اقوام متحدہ  کے نمائندے کو کوئی ضمانت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

کویت  کے نائب  وزیر خارجہ    خالد  سیلمان  الجراح اللہ  نے کہا ہے کہ مذاکرات  کو ملتوی کیا جانا ایک نارمل بات ہے تاہم اہم بات مذاکرات میں دونوں فریقوں  کی جانب سے پیش رفت  کی  خواہش رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ میزبان ملک ہونے کے ناتے  مذاکرات  کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے خواہشمند ہیں۔

حکومتی وفد  نے   اتوار کےروز جاری کردہ اعلامیے میں حوثیوں کی جانب سے   فائر بندی کی خلاف ورزی  جاری رکھنے کی صورت میں  مذاکرات کو  ملتوی  کرنے  کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں