عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.06.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.06.2021

1665992
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.06.2021

 

۔۔۔ لے سائر: 16 ویں یورپی فٹبال چیمپئن شپ 'یورو2020 ' کے آخری 16 راونڈوں میں بیلجئیم  بہت مشکل سے ہی کیوں نہ ہو پرتگال کو ایک کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں بیلجئیم کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔

 

۔۔۔ لے موند: لبنان کے کرنسی کی قدر میں شدید کمی، ملک کے دو بڑے شہروں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

۔۔۔ لے فگارو: انگلینڈ میں ایک گلی سے وزارت دفاع کی خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔

 

۔۔۔ القدس العربی:عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان سیاسی، سلامتی اور اقتصادی مذاکرات ہوئے۔

 

۔۔۔الدستور: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ملین کے قریب جا پہنچی ہے۔

 

۔۔۔ الجزیرہ : امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں دو اور عراق میں ایک علاقے میں ایرانی حمایت کے حامل ملیشیاوں کے اسلحہ ڈپووں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

 

۔۔۔ الپائس: اسپین میں متعصب پیپلز پارٹی کاتالان مرحلے کے قیدیوں کو دی جانے والی جزوی معافی کے بعد اراکین کی تعداد کے اعتبار سے احتساب عدالت میں اکثریت کی حامل ہے اور متوقع تبدیلیوں پر مذاکرات کی اجازت نہیں دی رہی۔

 

۔۔۔ الموندو: میڈرڈ کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے زندال ہسپتال نے27 جون اتوار کی رات سے  40 سال اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کے لئے  کورونا ویکسین پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ پروگرام کی رُو سے ہسپتال 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کے لئے کھُلا رہے گا۔

 

۔۔۔ ٹیلے سُر: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور وینزویلا اتحادی سوشلسٹ پارٹی کے اوّل نائب چئیرمین ڈیاسڈو کابیلو نے کہا ہے کہ 8 اگست کے ابتدائی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔

 

۔۔۔ ٹاگسچاو: یورپ میں ڈیلٹا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کی وجہ سے جرمنی کا صوبہ باویریا سرحد پر ہیلتھ کنٹرول میں سختی لانے کا خواہش مند ہے۔

 

۔۔۔ سیوڈٹشے زیتنگ: جرمنی کے شہر ورزبرگ میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 

فرنکفرٹ الگمائنے:  یورپی یونین اجلاس کے بعد لکسمبرگ کے وزیر اعظم شاویر بیٹل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

 

۔۔۔ ازوستیا: یوکرائن کے نائب وزیر اقتصادیات ٹاراس وائسوٹسکی نے کہا ہے کہ روسی باشندوں کی زمین خریدنے کی کاروائیوں کو کنٹرول کیا جائے گا اور ان کی زمینوں کو قبضے میں لے لیا جائے گا۔

 

۔۔۔ آر ٹی: روس کے دارالحکومت ماسکو میں امریکی سفارت خانہ عملے کی کمی کی وجہ سے یکم اگست کے بعد سے خدمات نہیں دے گا۔

 

۔۔۔ ریا نووستی: روس نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے  بیلجئیم، بلغاریہ، اردن، آئیرلینڈ، اٹلی، قبرص، شمالی مقدونیہ اور امریکہ کے لئے بند  پروازوں کو دوبارہ سے منّظم شکل میں شروع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں