عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 24.06.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1663916
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 24.06.2021

آج کے عالمی  الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

لا جورناڈا (میکسیکو): دنیا نے امریکہ  کے خلاف ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ کے 183 ارکان نے کیوبا پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندی کو ختم کرنے کے لئے "ہاں" کا ووٹ استعمال کیا۔

 

ایل پائس (اسپین): مکافی اینٹی وائرس سافٹ ویئر ڈویلپر جان مکافی نے بارسلونا میں اپنے سیل میں خودکشی کرلی۔

 

لا ٹریسرا (چلی): (کورونا وائرس ڈیلٹا پلس) سائنس دانوں نے ہندوستان میں پائے جانے والے وائرس کے   زیادہ خطرناک اور متعدی قسم کا  ہونے کا پتہ لگایا ہے۔

 

ہینڈلز بلٹ ڈاٹ کام: یورپی یونین (ای یو) کے رہنماؤں کا اجلاس: ترکی کی قربت حاصل کرنے سے  جرمن معیشت کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

ٹی آن لائن: : جرمنی کی آبادی نو برسوں میں پہلی بار کم ہوئی ہے۔ اموات میں اضافہ اور خالص نقل مکانی میں کمی اس میں مؤثر رہی۔

 

ٹیگسچاو جرمنی: استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے  سوعدی صحافی  جمال خاشقچی  کے قاتلوں میں سے چاروں نے اس سے قبل امریکہ میں نیم فوجی دستے کی تربیت حاصل کی تھی۔

الجزیرہ: لیبیا کے بارے میں برلن کی دوسری کانفرنس اختتام کو پہنچی۔ کرایے کے فوجیوں کو لیبیا سے  بے دخل کرنے کے لئے اتفاق رائے  اور  لیبیا میں انتخابات وقت پر کروانے کا فیصلہ ۔

الرایا: قطر ایشیاء میں اعتماد سازی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ۔

 

القدس العربی : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس: "شام کو سرحد پار سے امداد فراہم کرنے میں ناکامی" تباہ کن "ہوگی۔

 

لی پیرسین: کوویڈ ۔19 کی وجہ سے فرانس میں فراہم کی جانے والی سرکاری امداد ختم کردی گئی ہے ، اپنا کاروبار کرنے والوں کے لیے مشکلات ۔

 

لی مونڈے: فرانسیسی سینیٹ نے فوجی بجٹ پر نظرثانی پر حکومت کو یقین دلانے سے انکار کردیا۔

 

لی فگارو: فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس اور وزیر صحت صحت اولیور ورن لینڈز ریجن جہاں  کویڈ  19 کی وجہ سے صورتحال ابترہے کا  دورہ کر رہے ہیں ۔

 

لینتا روس : عالمی ادارہ صحت نے پہلی بار بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین  لگانے کو منظور کرلیا ہے۔

طاس : دارالحکومت ماسکو  جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ واقعات  رونما ہوتے ہیں میں لازمی ویکسی نیشن پروگرام میں بھی کورئیرز کو شامل کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں