عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

16.06.2021

1659108
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

زیڈ ڈی ایف: جرمنی میں عام وبا  کے دور میں  انتہائی دائیں بازو کے نظریات  میں اضافہ ہوا ہے

دوئچے ویلے: یورپی یونین میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق   یورپی عوام کی اکثریت  اپنے ممالک میں بد عنوانیاں بڑھنے  کی سوچ رکھتی ہے

اے آر ڈی، ویب سائٹ: جرمنی میں افراطِ زر  حالیہ  دس برسوں میں  بلند ترین سطح پر

الا دستور:القدس میں انتہائی دائیں بازو   کے نظریات کے حامل  یہودیوں کا  پرچم جلوس، نفتالی بیننٹ کی زیر ِ قیادت کی  حکومتِ اسرائیل کا پہلا امتحان

القدس العربی: اسرائیلی فوج کا  غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

الرایہ ، قطر: عرب لیگ کی رکن مملکتوں  کے  وزرا خارجہ   نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ناہدہ بیراج کے معاملے پر پیش  رفت   کے بارے میں صلاح مشورے کے لیے  ایک ہنگامی نشست منعقد کرنے کی اپیل کی

لے فیگارو: کورونا وائرس دسمبر 2019  میں ہی امریکہ میں سرایت  کر چکا تھا۔

لے پیری زیئن : فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس کی قرنطینہ مدت پوری، اب  یہ کابینہ  کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

فرانس 24: ’’یورو 2020: فرانس نے جرمنی کو میونخ میں  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

الا پائس:  ہسپانوی ہاؤس آف کنگ ’’سلسلہ کاتالونیا‘‘ قیدیوں کو عام معافی دیے جانے پر مبنی  سیاسی بحث  کے مرکز  میں محسوس کرنے  پر بے چینی محسوس کرتا ہے

الا موندو:  اسپین میں عام وبا کے دوران انتہائی  امیرعوام کا 13 فیصد اپنی ثروت سے محروم  ہو گیا

تیلے سُر:  پیدرو کاستیلو  پیرو میں صدارتی انتخابات  میں کامیاب۔ پیرو قومی الیکشن پراسس آفیس کی جانب سے جاری کردہ  حتمی نتائج کے مطابق  پیرو لیبرے پارٹی کے امیدوار پیدرو کاستیلو  نے 50.13 فیصد ووٹ لیے ہیں  توپاپولر فورس پارٹی کی  امیدوار کیکو فیوجی موری  کے ووٹوں کا تناسب 49.87 فیصد رہا

لینتا، روس:  سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹی میں  سرگرم عمل سائنسدانوں  کا خیال ہے کہ روس میں ماہ جولائی میں  کورونا وائرس کے واقعات   اپنے عروج پر پہنچ جائینگے۔

طاس: روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکووف ،   کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان ڈائیلاگ کا فقدان  سوویت یونین کے دور بھی   کہیں زیادہ ہے،    گو کہ اسوقت  بات چیت کی ضرورت ہونے والے معاملات کافی زیادہ ہیں

از وسطیہ: امریکی سابق سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو  کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائڈن کا روسی صدر ولا دیمر پوتن سے 16 جون کو  ہونے والے مذاکرات کے بعد پریس کانفرس  میں شرکت کرنے سے معذرت کرنا  صدر کی کمزوری کی دلالت ہے

 



متعللقہ خبریں