عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 17.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 17.05.2021

1640700
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 17.05.2021

*** الریا القطریا: ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے قطر  مجلس شوریٰ کے سربراہ احمد المحمود کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات چیت کی۔

 

*** ینی حیات: غزہ میں قابض  اسرائیل کی طرف سے الوِحدہ شاہراہ پر کئے گئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** الوطن: قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی زمین پر کئے گئے حملوں میں بیسیوں افراد شہید ہو گئے۔ فلسطینی مزاحمتکاروں نے اسرائیل پر میزائل فائر کر کے جوابی کاروائی کی۔

 

*** ڈوئچے ویلے: جرمنی کے  ویکسینیشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ سال بھی کورونا وائرس کے خلاف  ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ: یورپی یونین وزرائے خارجہ فلسطین۔اسرائیل کشیدگی پر غور کریں گے۔

 

*** اشپیگل: بائرن میونخ فٹبال کلب کے 32 سالہ فٹبالر رابرٹ لیوانڈووسکی نے اس سیزن میں 40 گول کر کے گیرڈ مُلر کے ریکارڈ کو برابر کر دیا۔

 

*** لے فگارو: فرانس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی یومیہ تعداد رواں سال میں پہلی دفعہ 100 سے کم رہی۔

 

***لے موند: انگلینڈ میں 20 ملین افراد کو ویکسین لگا دی گئی۔ الجزائر دوبارہ سے اپنی سرحدوں کو جزوی طور پر کھول دے گا۔

 

*** فرانس 24: فرانس میں ہزاروں افراد کی شرکت سے  فلسطین کے حق میں  احتجاجی مظاہرے۔

 

*** کامرسینٹ: امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ نارتھ اسٹریم ۔2 گیس پائپ لائن کے بارے میں مذاکرات کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 

*** تاس: امریکی قونصل جنرل 'ایمی سٹورو' روس میں اپنے دفتر کے وقوع کے شہر یکاترن برگ سے نکل گئی ہیں۔

 

*** تاس: بیلاروس مسلح افواج کے نائب سربراہ  ایگور کورول نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں نیٹو کے بمبار طیاروں کی علاقے میں پروازوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ نیٹو بیلاروس اور روس کے خلاف فضائی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہو۔

 

***انفوبائے : کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسکو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد میں اضافہ موت اور تباہی کی زنجیر تشکیل دینے کا سبب بن سکتا ہے۔

 

*** الکونفیڈینشل:چلّی کے انتخابات میں حزب اختلاف اور آزاد امیدوار 80 فیصد ووٹوں سے کامیاب رہے۔

 

*** الکلارین: ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈز جلد از جلد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سمجھوتے کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں