عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

14.05.21

1639352
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 لے موند: اسرائیلی فوج  نے غزہ میں داخل ہونے کی خبر پھیلنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی تردید کر دی۔

فرانس 24: پیرس انتظامیہ نے  ہفتے کے روز فلسطین سے اظہار یک جہتی کی غرض سے مظاہرے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔

 لیبراسیوں: اسرائیل میں رونما ہوئے واقعات خانہ جنگی کا خطرہ پید کر رہے ہیں۔

 

جرمن اخبارات

 سود ڈوئچے زائی ٹنگ: اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 ٹاگیس شاو: جرمن پولیس نے جعلی ویکسین پاسپورٹ کوسنگین مسئلہ قرار دیا ہے۔

 ڈوئچے ویل: جرمنی میں 26   ستمبرکے انتخابات کے لیے تین سیاسی جماعتوں نے اپنے چانسلروں کی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الموندو: حاملہ خواتین اور 12-15  سال  کی عمر کے بچوں کے لیے ہسپانوی وزارت صحت نے ویکسین اسٹریٹیجی پرمبنی نئے گروپس  مرتب دیئے ہیں۔

لا وانگواردیا: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ جون میں  13 ملین  فائزر کورونا ویکسینز ملیں گی  ۔

انفو بائی: وینیزویلا میں حکومت اور مخالفین کے درمیان سیاسی مذاکرات  جہاں جاری ہیں وہیں  21 نومبر کو ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے۔

 

عربی اخبارات

الدستور: عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا  کہنا ہے کہ  عراق فلسطینی  عوام کے حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

الدستور: یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا  جبکہ جنوبی جینین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 الجزیرہ: غزہ  پر  حملوں کے خلاف عالمی کوششیں، سلامتی  کونسل کے اجلاس بلانے کی درخواست امریکہ نے مسترد کر دی  جبکہ فرانس نے اسرائیل مخالف مظاہرے پر پابندی لگا دی ۔

القدس العربی: صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم  فلسطینی موقف کی تائید میں دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

 

روسی نیوز پورٹلز

 لینتا: روسی صد رپوٹین نے تاتارستان کے شہر قازان کے ایک اسکول پر حملے کوبربریت قرار دیا ہے۔

 تاس: امریکی صدر بائیڈن نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ روسی ہم منصب کے ساتھ سائبر حملوں کے تدارک پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایزویستیا: ماہرین کا کہنا ہے کہ جون میں  روسی سیاحوں کی توجہ کے مراکز ،ماسکو،سینٹ پیٹرس برگ اور سوچی ہونگے

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں