عالمی ذرائع ابلاغ۔ 13.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 13.05.2021

1638898
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 13.05.2021

*** الریا القطریا: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین ریڈ لائن ہے۔۔۔ قیامِ امن و استحکام کے لئے بیت المقدس کی قبضے سے رہائی ضروری ہے۔

 

*** وطن: اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 3 افراد کو شہید کر دیا اور  غزہ کے حملوں میں شہداء  کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** لے ماتین:  نیپال کے تحقیقی دورے کے آرگنائزروں نے اعلان کیا  ہے کہ ایورسٹ  پر ایک امریکی اور ایک سویڈش  2 غیر ملکی کوہ پیماوں کو قتل کیا گیا ہے۔

 

*** لے موند: کووِڈ۔19 کے پھیلاو کی طاقت کے ٹیسٹ کے لئے،29 مئی کو فرانس  کے دارالحکومت پیرس کے آکور اسٹیڈئیم میں، ایک تجرباتی کانسرٹ  کیا جائے گا۔

 

*** فرانس 24: فرانس فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پیرس سینٹ گرمین  ٹیم مشکل مقابلے کے بعد اور پینلٹی ہِٹوں کے نتیجے میں آخر کار فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

 

*** الپائس: ویکسین کے آغاز سے اسپین میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہفتہ وار اموات میں 90 فیصد کمی آ گئی ہے۔

 

*** لا نکوئین: ارجنٹائن حکومت نے اسرائیل کی طرف سے بے تحاشہ طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔

 

*** ٹیلے سُر: کولمبیا میں 15 دن سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔

 

*** زیٹ آن لائن: آسٹریلیا کے وزیر اعظم سبسٹان کرز کے خلاف تفتیش۔

 

*** ٹاکسچاو: نیا سیاحتی پروگرام، موسم گرما میں یورپ کے اندر تعطیلات میں سہولت ہو جائے گی۔

 

*** ریا نووسٹی: تاتارستان کے صدارتی دفتر کی پریس سیکرٹری لیلیا گالیمووا نے کہا ہے کہ 11 مئی کو اسکول پر کئے گئے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔ 5 بچوں کو علاج کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو بھیج دیا گیا ہے۔

 

*** گازیتا: بلومبرگ پر  سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق روس نے  یوکرائن کے ایک حصے میں غیر قانونی انتخابات کروائے ہیں اور علاقے کے عوام کو روسی پاسپورٹ دے کر اپنے ساتھ الحاق کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

*** ازوستیا: روس میں اسلحہ رکھنے کے کنٹرول میں سختی لانے سے متعلق ایک قانونی بِل زیرِ بحث ہے۔ بِل منظور ہونے کی صورت میں اسلحے اور گولیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں