عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

12.05.21

1638332
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن اخبارات

بزنس انسائڈر: ترکی کا برقی موٹر سازادارہ ٹوگ جرمنی میں فرم قائم کرے گا۔

سود ڈوئچے زائی ٹنگ:  ترکی اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے جبکہ عرب ممالک  چپ سادھے ہوئےہیں۔

 ڈوئچے ویل: سعودی عرب  اور ایران کے درمیان قربت ،دونوں  فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات سے خلیج میں کشیدگی کم ہوگی ۔

 ہسپانوی اخبارات

 الکلارین: ارجنٹائن کے وزیر خارجہ فلپ سولا  نے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  بیونس آئرس میں متعین اسرائیلی سفارت خانے کے بیان پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔

 الپائس: ہسپانوی وزارت صحت اور نیم خود مختار حکومتوں نے  ساٹھ سال سے کم عمر افراد کےلیے جانسن اینڈ جانسن  ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

 الیونیورسل:  میکسیکو ک ے خوادالاراہا شہر میں ہزاروں افراد نے تین بھائیوں کے اغوا اور ان کے قتل کے خلاف پیدل مارچ کی ۔

فرانسیسی اخبارات

فرانس 24 : فرانس کی پارلیمان نے ہنگامی حالت کے خاتمے اور ویکسین پاسپورٹ سے متعلق قانون منظور کر لیا۔

لاماتین: کورونا کی بھارتی قسم  44ممالک  تک پہنچ چکی ہے،امریکی صدر بائیڈن نے ویکسین مہم کے لیے مدد کا مطالبہ کر دیا ۔

لے موند: فرانس میں برسر اقتدار LREM پارٹی میں بلدیاتی انتخابات کےلیے نامزدگیوں میں شامل ایک با حجاب امیدوار سے متعلق اختلافات پیدا ہو گئے۔

 عربی اخبارات

 القدس العربی: غزہ سے اسرائیل پر ہزار راکٹ داغے گئے۔

 الدستور: اسرائیل کے تازہ حملے، غزہ میں واقع پاسپورٹ آفس تباہ 

الجزیرہ:عالمی یک جہتی مہم کے سلسلے میں شیخ جراح  کے تحفظ کے لیے بیس لاکھ ٹویٹس بھیجی گئی ہیں۔

روسی نیوز پورٹلز

 ریا نووستی: روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے نے کہا ہے کہ گزشتہ سال روس کے خلاف سائبر حملوں  میں سے اکثر امریکہ،جرمنی اور ہالینڈ  سے کیے گئے تھے۔

آر بی کے: واتس ایپ  15 مئی سے نیا معاہدہ قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاونٹس بند کر دے گا۔

 ایزویستیا: روس میں   تفریحی  مکانوں   کے لیے قرضوں کی طلب میں ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں