عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

07.05.21

1635910
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

ڈوئچے ویل: ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے برلن میں ہم منصب ہائیکوماس سے ملاقات کی ۔

ٹاگیس شاو: جرمنی میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو  پابندیوں سے مبرا کروانے پر مبنی ایک تجویز پارلیمان میں پیش کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

سود ڈوئچے: جرمن حکومت  نے امریکہ کی طرف سے ویکسین کے پیٹنٹ کو ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لےموند: صدر امانویل ماکروں نے کہا ہے کہ  بارہ مئی سے ویکسین  کی دستیابی کی صورت میں  تمام شہریوں کو ٹیکے لگنا شروع ہو جائیں گے۔

لے فیگارو: لیون شہر کے قریب آگ لگنے سے گیارہ افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

 فرانس 24: فرانس  اور دیگر  یورپی ممالک   اسرائیل کی طرف  سے فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی  مخالفت کر رہےہیں۔

 ہسپانوی اخبارات

 الموندو: اسپین میں نیم خود مختار حکومتیں کافی عرصے سے ساٹھ سال سے کم عمر افراد کو آسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

 الپائس: اسپین  تیرہ مئی  تک اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا۔

الناسیونال:  ریو ڈی جنیرو یمں کورونا کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے،ماہرین کو  خدشہ ہے  کہ یہ نئی قسم جنوبی امریکہ میں وائرس پھیلنے میں اضافہ کرے گی ۔

 عربی اخبارات

 الرایہ: قطر روس سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہا ہے۔

 الدستور: روس میں کورونا کے خلاف  نئی ویکسین تیار کی گئی ہے جس کی ایک خوراک ہی کافی ہوگی ۔

الجزیرہ: ویانا میں ایران اور مغربی طرفین کے درمیان  جوہری مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہو گیا ہے۔

 القدس العربی: یہودی آباد کاروں نے نے القدس کے شیخ جراح نامی علاقے میں نہتے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا ۔

 روسی نیوز پورٹلز

 تاس: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  یوکرین کا دورہ کیا  جس میں امریکی حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔

آر بی کے:لوگانسک عوامی جمہوریہ نے کہا ہے کہ  علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی تقرری غیر ضروری ہے۔

لینتا: روس اور چین کے درمیان تجارتی حجم سال رواں کے دوران چالیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں