عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1634335
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.05.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

الجزیرہ (قطر ٹیلی ویژن): صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان فون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

الدستور (اردن): لبنان اور اسرائیل کے مابین سمندری سرحدوں کی حد بندی کے لئے بات چیت ایک بار پھر شروع ۔

القدس العربی (عرب + برطانوی اخبار): امریکہ میں پولیس ڈریک چووین نے افریقی نژاد جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد اپنے خلاف  نئے سرے سے  مقدمے کی سماعت کی درخواست کی ہے۔

 

نیکس 24 نیوز: ڈیفنس ٹکنالوجی۔ ترکی نے اپنے فضائی دفاع کے راکٹ HİSAR-A کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

ڈوئچ ا ویلے: کورونا - جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس ویکسین  لگوانے والوں اور اس مرض  میں مبتلا ہو کر  بچ جنے والے اور  صحت یاب ہونے والے افراد  کو بنیادی حقوق کی واپسی کا بندوبست کرنے سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے۔

 

فرینکفرٹر ایلجیمین زیتونگ: جی 20 ممالک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیاحت کی بحالی اور مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ال منڈو (اسپین): پیپلز پارٹی (پی پی) بائیں بازو کی تقسیم  ،  تاریخی اہم موڑ پر پہنچ گئی ۔ میڈرڈ شہر میں علاقائی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

 

ایل پائس (اسپین): اسپین میں یونیداس پوڈیموس پارٹی کے رہنما پابلو ایگلسیاس نے میڈرڈ میں بائیں بازو کی ناکامی کے بعد سیاست چھوڑ نے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا): کولمبیا میں 28 اپریل سے ٹیکس اصلاحات کے خلاف جاری  مظاہروں  میں 31 افراد ہلاک ۔

 

لی مونڈے: مصر نے فرانس سے 30 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی تصدیق کی ہے ۔

 

فرانس 24: فرانس میں کوڈ 19 کے خلاف رواں ہفتے 30 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررر۔

آر آئی اے نووستی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے  روس پر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے دباؤ  ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

لینتا۔ روس: (امریکی محکمہ دفاع) پینٹاگون نے روس پر شام کے بحران کو حل کرنے کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

 

روزنامہ  کومسمنٹ: روسی اسٹیٹ وائرولوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر "ویکٹور" نے تین خوراکوں پر  مشتمل  "ایپیواک کورونا" ویکسین کی کلینیکل اسٹڈی  جاری رکھی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں