عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

30.04.21

1631412
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 فرانس 24: صدر امانویل ماکروں نے کہا ہےکہ  کورونا وائرس کے خلاف  کرفیو کے نفاذ کو تین مئی تا تیس جون کے درمیان مرحلہ وار طریقوں سے ختم کیا جائے گا۔

 لا پاریسیاں:  فرانس میں بھارتی قسم کے کورونا کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لے موند:فرانس نے لبنان میں سیاسی بحران کے موجب سیاست دانوں پر پابندیاں لگا دیں۔

 

عربی اخبارات

القدس العربی:فلسطینی صدر محمود عباس  نے کہا ہےکہ مقبوضہ  القدس کے بغیر انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

الدستور:امریکہ اور ایران چند ہفتوں میں  جوہری معاہدے پر آمادہ ہو جائیں گے۔

الرایہ: اقوام متحدہ نے  مطالبہ کیاہے کہ اجرتی فوجی لیبیا سے نکل جائیں

 

جرمن اخبارات

ہینڈلس بلاٹ: جرمنی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ برقرار ہے۔

فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ:جرمنی میں واقع بائیو ٹیکنالوجی فرم  بائیون ٹیک بارہ سال  سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کی درخواست کرے گی ۔

DPA: جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا  سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کا سامنا کر رہی ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: اسپین میں ایک کروڑ سے زائد شہری آسٹرازینیکا کی دوسری خوراک کے منتظر ہیں۔

انفو بائی: یورپی پارلیمان میں سیاحوں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا سرٹیفیکٹ کے حصول پر کورونا وائرس  سے مبرا رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

میلینیا: میکسیکو میں ارکان پارلیمان  نے جانوروں پر کاسمیٹیک تجربات کرنے کی کوشش میں سات سال قید کی سزا  کا مطالبہ کر دیا۔

 روسی نیوز پورٹلز

ریا نووستی: یورپی یونین پارلیمان نے روس کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ منظور کر لیا۔

لینتا: جرمنی  نے نیٹو اور روس کے درمیان  ممکنہ محاذ آرائی کے نتیجے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی منظوری دے دی ۔

 تاس: کرغزستان کی حکومت کا  کہنا ہےکہ  تاجک سرحد کے قریب  ہوئی جھڑپ میں تین کرغز سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں