عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

27.04.2021

1629217
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

جرمن میڈیا۔۔

اے آر ڈی: یورپی یونین  نے ویکسین  کی خرید سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں آسٹرا زینیکا  فرم کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

دوئچے ویلے:  پیرس میں یکجا ہونے والے جرمن اور فرانسیسی صدور فرینک۔ والٹر اشائن مائیر اور  امینول ماکرون نے کورونا عام وبا   کے دور  میں ایک کٹھن دور سے گزرنے والے یورپ کے فی الفور’اتحاد‘ قائم کرنے کی ضرورت کا پیغام دیا

زیڈ ڈی ایف:  بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسسز   نے اوپر تلے تین دنوں تک 3 لاکھ کی حد کو عبور کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ  دیا

عربی اخبارات۔۔

القدس العربی:  جرمنی میں ایک نسل پرست شخص کے ٹرین میں ایک شامی نوجوان پر حملے نے غصے کے جذبات کو ہوا دی

القدس العربی : سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی

الرایہ القطریہ: قطر سعودی عر ب کی سلامتی و استحکام کو تقویت دیے جانے کی حمایت کرتا ہے

فرانسیسی اخبارات۔۔۔

لے پیریزیئن: فرانس میں کووڈ۔19 انڈین ویریئنٹ  کے پھیلاؤ کا سد باب کرنے کے لیے  فرانسیسی سرحدوں پر نگرانی میں مزید سختی

لے فیگارو: فرانس بھارت کو آکسیجن پلانٹس روانہ کرے گا

لے ٹیمپس: ریٹائرڈ فوجی صدر امینول ماکرون کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے  فرانس میں بغاوت کے خوف کو دوبارہ سے بیدار کردیا

ہسپانوی اخبارات۔۔۔

لا وان گاردیہ: کاتالونیا علاقہ اب کے بعد ہر سات دن میں ایک بار 4 لاکھ یا پھر ساڑھے چار لاکھ  کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کی  توقع رکھتا ہے

اے بی سی: پیروئین  سائنسدان  پیرو یا پھر چلی میں  ظہور پذیر ہونے والے   کورونا کی نئی قسم پر تحقیقات کر رہے ہیں جس کے دیگر ممالک تک سرایت کرنے کا احتمال پایا جاتا ہے

پرنسا: پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن  برازیل میں کورونا وبا کے برخلاف صدر ہائیر  بول سونارو حکومت  کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات   کے لیے آج سے اپنا کام شروع کر رہا ہے

روسی میڈیا۔۔

ریا نووسطی: روسی دفتر ِ خارجہ نے اوپن ایئر فیلڈ معاہدے سے ماہ مئی کے اختتام تک دستبردار رہنے کا اعلان  کردیا

طاس: فرانسیسی صدر امینول ماکرون نے  ٹیلی فون بات چیت میں روسی صدر ولا دیمر پوتن کو یوکیرینی  صدر  ولا دیمر زیلنسکی کے ساتھ پیرس میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہی کرائی

کومر سانت: روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ، یکم مئی سے کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک  وی بھارت کو برآمد کرنے کی منصوبہ بندی  کر رہا ہے

 

 



متعللقہ خبریں