عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

16.04.21

1622570
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

الرایہ القطریہ: استنبول  24 اپریل سے افغانستان امن عمل مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

وطن: جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ  نئی قسم کے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا استعمال غیر موثر ہو سکتا ہے۔

المستقبل:وائٹ ہاوس نے  کہا ہے کہ ہم افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد بھی القائدہ کی ممکنہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔

 

 جرمن اخبارات

ڈوئچے ویل: کورونا کے باعث گھروں سے کام کرنے والوں کو کمر درد کی شکایت ہو چکی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق،گھروں سے کام کرنے والے افراد کی  ایک تہائی تعداد بعض جسمانی شکایات سے دوچار ہیں۔

بلڈ: جرمن چانسلر مرکل  آج آسٹرا زینیکا ویکسین لگوائیں گی۔

 

 ہسپانوی اخبارات

 الپائس: ہسپانوی سائنس دانوں  نے چین میں بندروں اور انسانوں کے خلیوں سے 132 عدد بیضے تیار کیے ہیں۔

الموندو: فائزر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ موسم خزاں تک دنیا میں حالات معمول پر آ سکتے ہیں۔

المرکوریو: چلی کی عوام کی اکثریت وبا کی وجہ سے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو چکی ہے۔

 

فرانسیسی اخبارات

لے فیگارو: فرانسیسی حکومت کے ترجمان گیبرءیل اتال  کا کہنا ہے کہ  تفریحی مقامات  مئی کے مہینے میں دوبارہ سے کھل سکتے ہیں۔

لے موند: فائزر  کے سی ای او کا کہنا ہے کہ  کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگ سکتی ہے۔

فرانس 24:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پیرس میں، روس کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے  بات چیت

 

روسی نیوز پورٹلز

 ریا نووستی: امریکی صدر ائڈن نے روس سے تعلقات پر کہا ہے کہ  دونوں ملک  بڑی طاقتیں ہیں لہذا ہم دو طرفہ تعلقات میں استحکام کے خواہاں ہیں۔

ریا نووستی: روسی امور خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

 کومر سینٹ: روس کی  سرکاری سیاحتی ایجنسی روس ٹورزم  کےمطابق، ترکی اور تنزانیہ میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد روسی سیاح موجود ہیں۔

تاس: پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

 


ٹیگز: #عالمی

متعللقہ خبریں