عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

13.04.2021

1620297
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الجزیرہ : ترکی  نے لیبیائی وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے  ہمراہ بعض لیبیائی ضابطہ مطابقت پر دستخط کیے ہیں۔  ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قومی یکجہتی حکومت سے کہا ہے کہ یہ اپنی حاکمیت اور اختیارات کو ملک  گیر پھیلائے

القدس العربی :  کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی تنظیم : شامی انتظامیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے سال 2018 میں  صراقیب  پر کلورین  گیس سے حملہ کیا تھا۔

الرایہ: قطر ہلال احمر   20 ممالک میں مہاجرین، داخلی طور پر بے گھر افراد اور تارکین وطن کو  کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی مہم شروع کر رہا ہے۔

لے فیگارو: کووڈ ۔19: وبا کے سائے میں دوسرا رمضان شروع، اس وائرس سے یورپ میں دس لاکھ  افراد ہلاک ہوگئے

فرانس 24: فرانس میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینشن کا عمل پیر کے روز سے شروع ہو رہا ہے

دوئچے ویلے: جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ماہ رمضان کی مناسبت سے مسلم امہ کے لیے ایک پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے  اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ میں اس مقدس مہینے میں آپ سب اور  آپ کے اہل عیال  کے امن و امان کی دعا  گو ہوں اور با برکت  وقت گزارنے کی  خواہاں ہوں ۔

این ٹی وی : یورپی کمیشن کے سربرہ ارسولا وون در لین  نے  یورپی یونین کونسل کے سربراہ  چارلس مشل  کے ساتھ ’’صوفے کے بحران‘‘ کی ہر گز اجازت نہ دینے کا ذکر کیا ہے

فرینکفر ٹر راندز چاؤ: جرمنی  میں برسرِ اقتدار  کرسچن  یونین  پارٹی  26 ستمبر کو  عام انتخابات  میں مشترکہ   چانسلر  امیدوار کا تعین کرنے کی کوشش میں

الا پائس: اسپین ،کووڈ۔19 وبا  کی چوتھی لہر سے دو چار ہے، برطانوی    میوٹیشن  زوروں پر ہے۔ جس کے برخلاف کہیں زیادہ  سنگین  پابندیاں لائی جا سکتی ہیں۔

الا موندو: اسپین میں آسڑا زینیکا  کو  صرف رضاکاروں کے لیے   بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

الا ناسیونال: ایک  تحقیق کے مطابق  ونیز ویلا  کے شہری میکسیکو نقل مکانی کرنے کی سب زیادہ خواہش رکھنے والے لاطینی امریکی باشندے ہیں

ریا نووسطی:  کریملن کے ترجمان  پیسکووف   کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہوائی سفروں میں حد بندی   اور یوکیرینی صدر ولادیمر زیلنسکی کے دورہ استنبول    کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا جاتا

لینتا : روسی وزیر ِ خارجہ  سرگئے لاوروف   کا کہنا ہے کہ روس مغربی ممالک کے زیر کنٹرول ہونےو الے بین الاقوامی ادائیگی نظام سے  پیچھے ہٹنے کے معاملے پر کام جاری ہے

طاس:  یوکیرینی انتظامیہ ملک میں امریکی پیڑیاٹ میزائل دفاعی نظام  کی نصبی کی ضرورت کا دفاع کر رہی ہے

 



متعللقہ خبریں