عالمی ذرائع ابلاغ۔12.04.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔12.04.2021

1619473
عالمی ذرائع ابلاغ۔12.04.2021

*** الریا القطریا: لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی  نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے مشترکہ مفادات کا دفاع کریں گے۔

 

*** الدستور: رپورٹوں سے ثابت ہو رہا ہے کہ اسرائیل نے سائبر حملہ کر کے ایران  کے جوہری ری ایکٹر ناتانز کو ہدف بنایا ہے۔

 

*** القدس العربی: اردن کے مغرب میں ایک سرنگ بیٹھنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

*** القدس العربی: امریکہ کے سابق وزیر انصاف اور عراق کے معزول لیڈر صدام حسین کے وکیل رامسے کلارک وفات پا گئے۔

 

*** لے پارزئین: فرانس میں 2022 کے صدارتی انتخابات  کے لئے بائیں بازو کے حامی آپس میں مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن واحد امیدوار پر اتفاق  کا احتمال ابھی بھی بعید از قیاس ہے۔

 

*** لے موند: پیرس کی مسجد نے فرانس میں منگل کے دن سے ماہ رمضان کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔

 

*** لے فگارو: ہیٹی میں کیتھولک فرقے کی 7 دینی شخصیات کو اغوا کر لیا گیا۔

 

*** الپائس: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز اور نائب وزیر اعظم یولاندا دیاز نے کہا ہے کہ کولیشن جاری رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنا جاری رکھا جائے گا۔

 

*** الموندو: اقتصادی بحران نے نوجوانوں کے لئے روزگار کو بھی متاثر کیا ہےاس وقت نوجوان ملازمین 1980 کے ہم عمر ملازمین کے مقابلے میں 50 فیصد کم اجرت لے رہے ہیں۔

 

*** ٹیلے سُر: ایکواڈور میں' گلیرمو لاسو' 52.52 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ  کے  فاتح قرار پائے۔

 

*** ڈوئچے ویلے: رابرٹ کوہ انسٹیٹیوٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں آبادی کے 15 فیصد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔ دوسری خوراک لگوانے والوں کی شرح 5.9 فیصد ہے۔

 

*** ڈبلیو اے زیڈ: جرمنی میں انفیکشن قانون میں تبدیلی کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی سے وباء کےخلاف جدوجہد میں سرکاری حکام کے اختیارات میں اضافہ ہو گا اور ملک کےتمام صوبوں میں مشترکہ  اصول نافذ العمل ہو سکیں گے۔

 

*** ٹاگسچاو: جرمنی  وزارت اعظمیٰ کے امیدواروں کی تلاش میں ہے، کرسچئین یونین پارٹیوں کے چئیر مینوں آرمین لاشیٹ اور مارکوس سوڈر نے امیدواری کا اعلان کیا ہے۔

 

*** ریا نووستی:  یوکرائن دونباس میں کسی حملے کا پروگرام نہیں بنا رہا۔کیو، امن کے صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہوسکنے پر یقین رکھتا ہے۔

 

*** کامرسینٹ: رشئین فیڈرل اسپیس ایجنسی 'راسکوموس' کے سربراہ دمتری روگوزین نے کہا ہےکہ "روس کی خلائی صنعت نہایت اہم تبدیلیوں کی دہلیز پر ہے"۔

 

*** لنتا: ترک حکام ملک میں ٹوئرازم سیزن کے آغاز یعنی مئی کے وسط تک کووِڈ۔19 کو کنٹرول میں کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں