عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

07.04.2021

1616495
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے موند: کووڈ۔19سے قبل کے معمولاتِ زندگی کو واپسی،  ویکسین کے باوجود ایک مشکل ہدف

لے فیگارو: پیرس بلدیہ میئر این ہیدالگو  پر شہر میں   گندگی   میں اضافے کے برخلاف  کوئی اقدام نہ اٹھانے  کی الزام تراشی

فرانس24: یورپی یونین کے سربراہان کشیدگی میں گراوٹ  لانے کے لیے  ترکی کے دورے پر

زیت ویب سائٹ: قاصیل شہر میں نیشنل سوشلسٹ انڈر گراؤنڈ  تنظیم کا نشانہ بنانے والے خلیل یوزگات کی 15 ویں برسی پر مقتول کی  یاد منائی گئی

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: یورپین میڈیس  ایجنسی  کی اطلاع کے مطابق آسڑا زنیکا  کورونا ویکسین  اور خون  کی کلاٹنگ  کے واقعات کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے

سالزبرگ ناہرشتن : ایران اور امریکہ  نے   جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

الا پائس: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کا خیال ہے کہ اسپین میں  بیروز گاری کی شرح سال 2027 تک  کورونا وبا  سے قبل کے  دور کی سطح تک  کم ہو سکے گی

انفو بائے : برطانیہ   شریانوں میں خون کے جماؤ پر  تحقیقات کر رہا ہے تو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بچوں پر آسڑا زنیکا  کی آزمائش کے عمل کو روک دیا

تیلے سر: تقریباً 190 ممالک میں کورونا ویکسینشن کا عمل شروع ہو چکا ہے

الجزیرہ :  دی نیو یارک ٹائمز: اسرائیل  نے امریکہ کو  بحر احمر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی اطلاع  دے دی ہے

الدستور:  متحدہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کو واپسی کے لیے پابندیوں میں تحفیف  لانے کی پیشکش  پر ایران نے مکمل طور پر خاتمے کی اپیل کی ہے

گازیتم نیوز ویب سائٹ: پیسکووف:در اصل  یوکیرین  نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے پر منقسم ہو گا:  یوکیرین کے صدرِ مملکت ولا دیمر زیلنسکی   کے نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے بیانات پر تبصرہ کرنے والے کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف  کا کہنا ہے کہ  یوکیرین کی ممکنہ نیٹو رکنیت  صرف اور صرف اسی ملک کے لیے  نقصان  دہ ثابت ہو  گی

از وسطیہ: یوکیرینی وزیرِ خارجہ دیمتری کولیبا نے فرانسیسی اخبار لیبریشن کو انٹرویو میں  بتایا  ہے کہ ہم دون باس میں جنگ کے حق میں نہیں تا ہم ، ان کے فوجیو ں کے خلاف  اگر حملے کا خطرہ دیکھا گیا تو ہم اس کا ضرور  جواب دیں گے

طاس: زوم فرم نے   اپنے سافٹ ویئر کو روسی سرکاری فرموں کی جانب سے استعمال کیے جانے کے برخلاف حد بندی لائی ہے



متعللقہ خبریں