عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

06.04.2021

1615706
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

عربی اخبارات۔۔

الدستور: یہودی   آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کے سخت حفاظتی اقدامات تلے مسجد ِ اقصی جاتے ہوئے تل عمودی  مذہبی رسومات ادا کیں

القدس العربی :  تیونس نے یورپ کو غیر قانونی نقل مکانی  کے معاملے پر کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر  غور کرنے کی اپیل کی۔

الرایہ: قطر اور  یوکیرین نے 2 معاہدوں اور 7 ضابطہ مطابقت  کی بدولت باہمی تعاون کو تقویت دی ہے

جرمن میڈیا۔۔۔

بلڈ: روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے  ان کو سال 2036 تک برسر اقتدار رہنے  کا موقع فراہم کرنے والے ایک قانون کی منظوری دے دی

دوئچے ویلے: جبلِ طارق  اب بلا ماسک کے۔۔ تمام تر شہریوں  کو کووڈ۔19 ویکیسن لگائے جانے والے جبل طارق نے اس طریقے سے اجتماعی  قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

اے آر ڈی: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  عام وبا  کے باعث برطانوی شہریوں کو بیرون ملک سیر و سیاحت  کے لیے مزید کچھ مدت تک صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت  پر  زور دیا

ہسپانوی اخبارات۔۔۔

لا وان گاردیہ :اسپین  میں  کورونا  وائرس کے خلاف اجتماعی ویکسین کا عمل  تا حال  وبا کی چوتھی لہر  کے پھیلاؤ کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکا

الا پائس : کووڈ۔19: انفیکشن سے دو چار ہونے والے افراد کا 10 فیصد  بیماری سے نجات پانے کے کئی ماہ بعد دوبارہ سے وائرس کے اثرات کو ظاہر کر رہے ہیں

انفوبائے: ماہ اپریل کے ابتدائی ایام میں جنوبی امریکی ملک اروگوائے،  عالمی سطح پر  فی کس کے اعتبار سے سب سے زیادہ کورونا ویکسین  لاگایا جانے والا ملک  بن گیا ہے۔

فرانسیسی اخبارات۔۔

لے پیری زیئن : فرانسیسی  وزیر اقتصادیات برونو لے مائر کا ایئر فرانس  کے لیے 4 ارب یورو پر محیط ایک نئے امدادی پیکیج کا اعلان

لے فیگارو: کووڈ۔19: پرتگال میں عجائب گھر اور ٹیرس دوبارہ سے کھل رہے ہیں،  لندن میں دکانوں کو دوبارہ سے کھولنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

فرانس 24: فرانس بذاتِ خود ویکسین کی تیاری   پر کام شروع کرے گا

روسی میڈیا۔۔۔

گازیتہ: امریکی محکمہ خارجہ نے  روس  سے یوکیرین  کی سرحدوں پر اس کی فوجی حرکات و سکنات کی وضاحت  طلب کی ہے

ریا انفارمنگ: یوکیرینی صدر ِ مملکت ولا دیمر زیلنسکی  دون باس  میں صورتحال میں ابتری آنے پر صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت کرتے ہوئے  ان سے یوکیرین کو مزید ٹی بی ٹو ڈراؤنز فراہم کرنے کی درخواست کریں گے

آر بی کے: روسی صدر لا دیمر پوتن  نے صدارتی عہدے کے لیے دوبارہ سے اپنی امیدواری  کی اجازت دینے والے قانونی ترمیم  بل   کی منظوری دے دی

 

 



متعللقہ خبریں