عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.04.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.04.2021

1614914
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.04.2021

*** ڈوئچے ویلے: صدر رجب طیب ایردوان کے 6 اپریل کو ترکی میں متوقع، یورپی یونین حکام کے ساتھ ،مذاکرات باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز دکھائی دے رہے ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ این ڈی آر: جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن کی طرف سے، ویکسین لگوانے والوں کو بعض آزادیاں دی جا سکتی ہیں کی، تجویز نے مباحث کی راہ ہموار کر دی ہے۔

 

***نیوز سائٹ  ٹاگس شاو: پوپ فرانسس کی طرف سے ایسٹر تہوار کا پیغام:"وباء کے دنوں میں مسلح ہونا اور جھڑپیں ایک اسکینڈل ہیں"۔

 

*** الریا القطریا: زیر دفاع حلوصی آقار نے یونان کی تحریکی کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

 

*** وطن: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے، ایک چینی لیبارٹری سے، پھیلنے کے بارے میں دوبارہ تحقیق کا مطالبہ کر دیا۔

 

*** المستقبل: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ یہ ایک ہفتے میں ان کا دوسرے عرب ملک کا دورہ تھا۔

 

*** لے موند: فرانس میں اعلیٰ سطحی شخصیات کی شرکت سے منعقدہ تفریحی تقریبات  منظر عام پر آنے کے بعد پیرس میں واقعے کی تفتیش شروع  کر دی گئی۔

 

*** فرانس 24: میانمار میں یکم فروری کو مارشل لاء کے آغاز سے اب تک 557 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

*** لے فگارو: کووِڈ۔19 کے خلاف امید کی کرن ثابت ہونے والی  اینٹی وائرل دوا کے تجربات شروع کر دئیے گئے۔

 

*** الپائس: ویکسین  کی ناکافی تعداد اور سُست ویکسینیشن  نے صرف مخصوص پیداوار کنندگان کو پیٹنٹ دئیے جانے کے مباحث کو بھڑکا دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹنٹ دئیے جانے کی صورت میں یومیہ 12 سے 60 ملین خوراکیں تیار کی جا سکتی ہیں۔

 

*** الموندو: ہسپانوی شہریوں کے ایک تہائی کو یقین ہے کہ سُست ویکسینیشن کی وجہ سے وہ اس سال بھی موسم گرما سے محروم رہ جائیں گے۔

 

*** النکوئنل: کووِڈ۔19 کیسز میں دوبارہ سے اضافے کے بعد وینزویلا حکومت نے سرحدی کنٹرول کو سخت کر دیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: امریکی جریدے فارن پالیسی نے متنبہ کیا ہے کہ جو بائڈن انتظامیہ کو روس اور چین کے جال میں  آنے سے بچنے کے لئے خلاء سے متعلق مشکوک بین الاقوامی سمجھوتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

*** ریا نووستی : روس وزارت صحت کے گامالیا ایپی ڈیمک اور مائیکرو بائیولوجی  تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ  یورپی یونین رقابت کی وجہ سے "سپوٹنک وی" کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔

 

*** کامرسینٹ: یورپی یونین کے کمشنر برائے خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یوکرائن کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کے ساتھ ملاقات کے بعد روس کی فوجی کاروائیوں کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں