عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

02.04.21

1613512
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

لےموند: کوروناکی فرانس میں تیسری لہر ،معیشت پر بوجھ بڑھ گیا

لےٹیمپس: سویٹ زرلینڈ میں  ایک ہفتے کے دوران کورونا کے واقعات میں بیس فیصد اضافہ

فرانس 24: فرانسیسی پارلیمان  نے صدرماکروں کی پیش کردہ تجاویز منظور کر لیں۔

جرمن اخبارات

ورٹسشافٹ واخ: رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق،برطانوی قسم  کےکورونا وائرس سے متاثرہ واقعات میں نوے  فیصد اضافہ ہواہے۔

ڈی پریس: افریقہ میں کورونا کی چالیس مختلف اقسام کا پتہ چلا ہے۔

فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ:چانسلرمرکل نے عوام  سے کہا ہے کہ وہ ایسٹر پر گھروں میں رہیں۔

 عربی اخبارات

الجزیرہ: میانمارمیں سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت،سلامتی کونسل کی مذمت

الجزیرہ:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا ہےکہ اسرائیل  سے تعلقات کی بحالی خطے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں معاون ثابت ہونگے۔

الرایہ:  جنرل حفتر کے حامی ایک سو بیس جنگجووں کی رہائی  کا اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

الدستور: عرب لیگ نےمشرق وسطی کےمسائل اور سیاسی بحرانوں کے حل کی تلاش کا اعادہ کیا ہے۔

ہسپانوی اخبارات

الپائس: اسپین میں طبی ملازمین  کو ایک ہی دن میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ،تین لاکھ  چھ ہزار خوراکیں دی گئیں۔

الموندو: اسپین میں  دوران حمل کورونا ویکسین لگوانے والی ایک خاتون  نےقوت مزاحمت کے حامل بچے کو جنم دیا۔

ٹیلی سور:وینزویلا کی وزارت دفاع  کےمطابق، کولومبیا کی سرحد پر مسلح گروہوں کےدرمیان جھڑپوں کی اطلاعات

روسی نیوز پورٹلز

تاس:امریکہ کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں وہ روس میں متعین اپنے تمام سفارتی دفاتر دوبارہ کھول دے گا۔

ریانوستی:  یوکرین روس کے ساتھ  کسی ممکنہ جھڑپ کی صورت میں امریکہ کی حمایت لے گا۔

لینتا: روس کی سلامتی ایجنسی نے طویرنامی علاقے میں داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا

 

 



متعللقہ خبریں