عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

30.03.2021

1611229
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے: ترکی اور یورپی یونین  کے باہمی تعلقات میں نرمی آنے کے اشاروں کے بعد یورپی یونین کونسل کے سربراہ مشل  اور کمیشن کے صدر وون در لیین  آئندہ ہفتے  انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے

ناہرشتن: عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  موجودہ ویکسین  خوراکوں کا ایک بٹا تین صرف 10 ممالک کے پاس ہے

تاگیس چاؤ: جرمنی میں پرچون فروشوں نے اقتصادیات کو جانبر کرنے کی خاطر حکومت سے ہر شہری کو 500 یورو کا عطیہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

الدستور:  مصر صدر عبدالفتح الا سیسی  نے اطلاع دی ہے کہ خشکی پر بیٹھنے والےبحری جہاز کو دوبارہ سے پانی میں کھینچنے کے ساتھ  سویز چینل   میں آمدورفت بحال ہو گئی ہے

القدس العربی:  اسرائیلی پولیس نے حائفہ شہر میں  چاقو سے حملے کی کوشش کے دعوے کے ساتھ ایک فلسطینی شہری کو  شہید کر ڈالا

الرایہ القطریہ: امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کے ہمراہ دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے کی راہوں پر غور کیا

لے موند: ’’جنرل سیکیورٹی لا‘‘  فرانس میں ممبران ِ اسمبلی اور سینیٹرز  کے درمیان اس قانون کی سرعت سے منظوری پر اتفاق

لے فیگارو: میانمار:   فرانس  کی  انتظامیہ کی’’اندھے پن اور جا ن لیوا تشدد ‘‘ پر نکتہ چینی

لے پیری زیئن : کالائس کے مہاجرین: فرانسیسی عدالت نے کالائس بلدیہ   کے خیمے لگائے جانے والے مقام کو خالی کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا

الا پائس:   اسپین میں سوشیل انشورنس  ادارے کو سال 2020 میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ

الاموندو : ایک تحقیق کے مطابق اسپین میں  حفظان صحت کے ملازمین کو ویکسین لگائے جانے کے بعد  ان میں وائرس کے سرایت کرنے اور اموات کی تعداد میں نمایاں طور پر گراوٹ آئی ہے

الا ناسیونال: کیوبا  خود تیار کردہ کووڈ۔19 ویکسین کو ایک لاکھ 24 ہزار شعبہ صحت سے وابستہ ملازمین پر  آزمائے گا

ریشین  ویب سائٹ: کریملن ترجمان دیمتری پیسکووف: روسی صدر ولا دیمر پوتن   امریکہ کے روس کے ساتھ طاقت کی حیثیت کے  معاملے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

طاس: آسڑیلیا  نے چار روسی فرموں اور ایک روسی شہری  پر کریمیا  میں بعض کاروائیوں کے جواز میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

گازیتم: روس نے اسپوتنک وی ویکسین کی پیداوار کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ قائم کر لیا

 



متعللقہ خبریں