عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 29.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 29.03.2021

1610512
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 29.03.2021

*** الریا القطریا: صدر رجب طیب ایردوان نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن التانی کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، شام اور لیبیا کے حالات پر بات چیت کی گئی۔

 

*** وطن: بے خوابی اور تھکن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔

 

*** ڈی پریسے: جرمنی نے صوبہ ٹیرول  میں ،کورونا وائرس کی وجہ سے، نافذ العمل داخلے کی پابندیاں ہٹا دیں۔

 

*** ڈی پی اے: چانسلر اینگیلا مرکل کووِڈ۔19 کی تیسری لہر  کے مقابل ہنگامی حالات کا اعلان کرنے اور زیادہ سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے صوبوں پر دباو ڈال رہی ہیں۔

 

*** لے فگارو: بیلجئیم کے شہر لئیگ میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے خلاف احتجاج کے لئے ہزاروں افراد کی شرکت سے مظاہرہ۔

 

*** لے سائر: بیلجئیم میں کووِڈ۔19 کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد ملک میں رواں ہفتے اسکول بند رہیں گے۔

 

*** ریانووستی: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ موسم گرما کے اختتام تک ملک میں کووِڈ۔19 پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

 

*** تاس: روسی شہریوں کا تقریباً نصف حصہ سال 2021 میں اپنا پیشہ تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہے۔

 

*** کارسنایا ویسنا: ترکی کی وزارتِ ماحولیات و شہری منصوبہ بندی نے کنال استنبول منصوبے کے تعمیراتی پلان کی منظوری دے دی۔

 

*** الپائس : آسٹرازینیکا ویکسین کے دوبارہ استعمال کے فیصلے کے بعد ویکسین کے بارےمیں تاحال غیر حتمی کیفیت کے باوجود ویکسینیشن جاری ہے۔

 

*** الموندو: اسپین میں حزب اقتدار سوشلسٹ لیبر پارٹی اور حزب اختلاف سٹیزن پارٹی  کے درمیان عدم مفاہمت  مرکزی دائیں بازو  کی طاقتوں کے درمیان توازنوں کی تشکیل نو کا سبب بن رہی ہے۔

 

*** ٹیلے سُر: ایکواڈور میں انتخابات کے دوسرے راونڈ میں حزب اختلاف کے امیدوار آنڈریس آروز 7 پوائنٹ کے فرق سے آگے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں