عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26.03.21

1609002
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 لا پاریسیاں:  کورونا کے خلاف انتہائی محفوظ ذریعہ  فضائی آمد و رفت ہے ۔

لے موند: فرانس میں ایک لاکھ اموات کا موجب کورونا عوام پر حاکم ہو رہا ہے۔

فرانس 24: کورونا کی وبا فرانسیسی عوام کی صحت کے لیے مشکل امتحان ہے۔

عربی اخبارات

 الدستور: اسرائیل میں نئی حکومت سازی یا دوبارہ سے انتخابات ہونگے؟

القدس العربی:امریکہ  نے  فلسطینی حکومت کو کورونا کے خلاف جدوجہد کے لیے پندرہ ملین ڈالرز دیئے

الرایہ القطریہ: قطر اور امریکہ کے درمیان سلامتی و عسکری تعاون فروغ پا رہا ہے۔

 جرمن اخبارات

تاگیس شاو:یورپی یونین اجلاس میں رہنماوں  نے  ترکی  سے  شامی مہاجرین کے لیے نئی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 لینتا: روس یکم اپریل سے جرمنی سمیت پانچ دیگر ممالک کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔

ریا نووستی: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے نیٹو سے کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف یکجا ہوئے۔

 تاس: بیلا روس کے صدر مقام منسک میں مظاہروں کی رپورٹنگ پر مامور روسی اخبار کومر سینٹ  اور ایزویستیا  کے نمائندے گرفتار کر لیے گئے۔

 ہسپانوی اخبارات

الپائس: میڈریڈ کی نیم خود مختار حکومت کی صدر ایزابیل دیاز ایوسو اور عوامی پارٹی کے لیڈر پابلو کاسادو کے درمیان سال 2021  میڈریڈ کے پارلیمانی انتخابات میں نامزدگی فہرست کے معاملے پر اختلافات موجود ہیں۔

الموندو: میڈریڈ میں کورونا کے خلاف تدابیر کے تحت نو اپریل سے سخت اقدامات اپنائے جائیں گے۔

ٹیلی سور: بولیویا کے صدر لوئس آرکا  نے مطالبہ کیاہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے متعین کردہ مقامی آبادی کے حقوق کا نفاذ ممکن بنایا جائے

 

 

 



متعللقہ خبریں