عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

23.03.2021

1606704
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے موند: کورونا وائرس کی وبا  فرانسیسی علاقے ایلے دی فرانس میں سرعت سے پھیلتی جارہی ہے

فرانس 24: بروز پیر شائع  ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کووڈ۔19 کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج لیے جانے والے تین  مریضوں میں سےکم از کم ایک میں مختلف جسمانی اعضا  کو نقصان پہنچنے اور نفیساتی مسائل  سے مستقل طور پر متاثر ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے

لے موند: چین کے فرانس میں سفیر  کے فرانس کی کورونا کے خلاف تدابیر سے متعلق تحقیر آمیز  بیانات کی بنا پر  انہیں دفترِ خارجہ طلب کیا گیا ہے

الاپائس:  کورونا وبا کے برخلاف تیار کردہ  ویکسین کو ماہ جون کے اختتام تک 70 فیصد ہسپانوی شہریوں  کو لگائے جانے کی سوچ پائی جاتی ہے

انفو بائے: ونیزویلا نیشنل میڈیسن اکیڈمی نے کیوبا ویکسین ٹیسٹس کے کووڈ۔19 کے بر خلاف ممکنہ خطرات پر خبردار کیا ہے

لا جورنادا: میکسیکو میں  چینی فرم کانسینو  بائیلوجیکس سے خریدی گئی  کان سینو نامی ویکسین کی  تقسیم کا عمل شروع

الجزیرہ :  اسرائیلی شہری دو  برسوں کے اندر چوتھی بار ووٹنگ  میں حصہ لے رہے ہیں

القدس العربی: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو : ’’مکمل طور ایک آزاد ریاستِ فلسطین قائم نہیں ہو سکتی۔‘‘

الرایہ، قطر: ترکی میں منعقد ہونے والے اب کے بعد کے اجلاس میں  امریکی منصوبے پر بحث کی جائیگی:امریکی کانگرس، افغانستان سے انخلا کے لیے ’’حقائق پر مبنی ایک منصوبے کی‘‘ تشکیل  کی اپیل کر رہی ہے

ریا نووسطی: یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی جوزف  بوریل  کا کہنا ہے کہ ماسکو برسلز سے کہیں زیادہ دور  چلا جا رہا ہے

کومرسانت: برطانیہ،  روس کو ’’خطہ یورپ کی سلامتی   کے برخلاف سب سے بڑے جوہری و عسکری خطرے کی نگاہ سے ‘‘ دیکھتا ہے

طاس: بلغاریہ  نےاس ملک میں  متعین دو روسی سفارتکاروں کو  نا پسندیدہ  شخصیات قرار دے دیا ، سفارتکارو  ں کو 72 گھنٹوں کے اندر اس ملک  کو ترک کرنے کا حکم

دوئچے ویلے: جرمنی میں ماسک اسکینڈل طول  پکڑتا جا رہا ہے، سرکاری اداروں کو ماسک کی ترسیل کرنے میں معاونت فراہم کرنے والے  بعض ممبران اسمبلی کا تعین ہونے کے بعد وزیر صحت ینز سفاہن کی اہلیہ ڈانیل  فنکے  کےخدمات ادا کرنے والے بردا گروپ  کی جانب سے وزارت کو ماسک فروخت کرنے کا معاملہ بحث و مباحثہ کا موجب بنا ہے

سود دوئچے زائی تنگ: جرمنی  نے عام وبا کے باعث اختیار کردہ حفاظتی تدابیر  پر عمل درآمد میں  18 اپریل  تک توسیع کر دی

فرینکفرٹر رندشاؤ: آسڑا زنیکا  ویکسین  سے بعض افراد کے موت کے منہ میں جانے کی خبروں کے عام ہونے پر  آکسفورڈ یونیورسٹی نے  تحقیقات کے نتائج سے رائے عامہ کو آگاہی کراتے ہوئے اس کے مؤثر ہونے کا اظہار کیا ہے

 



متعللقہ خبریں