عالمی ذرائع ابلاغ۔ 22.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 22.03.2021

1605968
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 22.03.2021

*** الریا القطریا: کورونا وائرس کے اثرات پر بات چیت کے لئے جمعرات کے دن یورپی سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔

 

*** وطن: ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ۔19 مستقبل میں ایک موسمی متعدی بیماری میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ کووِڈ۔19 کے سبب کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائے گا۔

 

*** المستقبل: سائنس دان اوزلیم تورے جی نے کہاہے کہ کووِڈ۔19 کینسر کے مریضوں کے لئے ایک امید ہو سکتا ہے۔ زمانہ قریب میں کینسر کے علاج کے لئے بھی کووڈ۔19 ویکسین کے اصول  کا استعمال کیا جائے گا۔

 

*** ڈوئچے ویلے: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کووڈ۔19 کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کو ماہِ اپریل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** ٹاگس شاو: نائب وزیر اعظم اولاف شولز نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر تعطیل کی ایک بڑی لہر ہم سب کی موسم گرما کی تعطیلات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

 

*** برلینر زیتنگ: سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کووِڈ۔19 کی تیسری لہر پہلی لہروں کے مقابلے میں زیادہ شدید ہو سکتی ہے۔

 

*** لے موند: کووِڈ۔19 کی وجہ سے فرانس میں مقامی انتخابات  کے ملتوی ہونے کا احتمال حزب اختلاف کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

 

*** فرانس 24: فرانس کے شہر مارسیلیا میں بلااجازت نکالےگئے ثقافتی جلوس میں 6 ہزار 500 افراد نے کووڈ۔19 تدابیر کو پس پشت ڈال دیا۔

*** لے ٹیمپس: بین الاقوامی اداروں کے مراکز  کا حامل شہر جنیوا امریکہ اور چین کے درمیان جھڑپ کے بالکل وسط میں ہے۔

 

*** الپائس: کووِڈ۔19 کی وجہ سے اسپین میں ہر 12 کمپنیوں میں سے صرف ایک حکومتی امداد سے استفادہ کر پا رہی ہے۔

 

*** الموندو: تعطیلات کے لئے اسپین کے بالئیر جزائر  کو ترجیح دینے والے جرمن شہریوں کو روکنے کے لئے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے شہریوں سے کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کے دوران بالئیر جزائر اور مالورکا  کےسفر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** النکوئنل: وینزویلا حکومت نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کی شدت کو کم کرنے کے لئے 15 روزہ سخت لاک ڈاون لگایا جا سکتا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: امریکیوں کے  خیال میں صدر بائڈن کے صدر ولادی میر کے لئے استعمال کردہ الفاظ غیر مہذب اور شرمناک ہیں۔

 

***ریا نووستی: صوفیہ فوجی عدالت نے روس کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں زیرِ حراست 6 افراد میں سے ایک کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

*** تاس: امورِ داخلی منڈی کے ذمہ دار یورپی کمشنر تھیری بریٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو' سپوٹنک وی ' ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں