عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

05.03.21

1595740
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 فرانسیسی اخبارات

 لا پاریسیاں: فرانس میں آج شام سے  ایک سو تیس سے زائد خریدار ی کے مراکز بند  کر دیئے جائیں گے۔

فرانس 24: فرانس کے وزیراعظم ژاں کاسٹیکس نے کہا ہے کہ ہم   مئی کے وسط تک دو کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 جرمن نیوز سائٹس

این ٹی وی: جنوب مشرقی ترکی میں ہیلی کاپٹر حادثہ،11  ترک فوجی ہلاک

 زائٹ آن لائن: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق،دنیا میں غذا کا سترہ فیصد کچرے کی نذر ہو جاتا ہے۔

 فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ: یورپی  ایجنسی برائے ادویات نے  روسی ویکسین اسپوتنک v کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ 

 عربی اخبارات

القدس العربی: اسراءیلی وزیر دفاع بینی گانٹز  کا کہنا ہے  کہ  ان کی فوج ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے تیار ہے۔

الدستور: عرب لیگ نے یمن میں فوجی آپریشن کو روکنے کے لیے حوثیوں پر عالمی دباو بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔

 الرایہ: اسرائیلی مظالم کی تفتیش کے لیے عالمی جرائم کی عدالت  کے اعلان  کا عرب اور فلسطینی حکام نے خیر مقدم کیا ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الموندو :ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے گزشتہ روز ایک  علامتی تقریب کے دوران علیحدگی پسند تنظیم ETA کے اسلحے کی تباہی کا مظاہرہ دیکھا۔

 الپائس: ہسپانوی حکومت کورونا کی وبا کے باعث مشکلات کا شکار کمپنیوں کی مدد کے لیے  تین ہنگامی فنڈز کااجرا کرے گی ۔

الناسیونال: چلی نے نیوزی لینڈ کے قریب  شدید زلزلے کے باعث سونامی کا الارم دے دیا ہے۔

 

 روسی ویب پورٹلز

 تاس:  امریکہ میں متعین روسی سفیر اناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ  روسی میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں سے  متعلق امریکی  دعوے غلط ہیں۔

ویدوموستی: روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا  نے روس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں کو غیر اہم قرار دے دیا۔

 لینتا: امریکہ  اور برطانیہ روس پر نئی پابندیوں کی تیاری میں

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں