عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26.02.21

1591286
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن نیوز ویب سائٹس

ZDF: وفاقی اٹارنی نے برلن میں  واقع پالریمانی عمارت کے توسیعی پلان کی اطلاع روسی خفیہ ایجنسی کو دینے  کے جواز میں ایک جرمن شہری پر جاسوسی کا مقدمہ شروع کروایا ہے۔

ڈوئچے ویل: عالمی ادارہ صحت نے  بیرون ملک سیاحت اورٹورزم کو فروغ دینے پر مبنی ویکسین پاسپورٹ کے اجرا پر متنبہ کیا ہے۔

عربی اخبارات

الدستور:جانسن کی ویکسن، فائزر کے اثرات اور موڈرنا کی ویکسین میں اہم پیش رفت

الایام:امریکی بائڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی آزاد ریاست اور خود مختاری کےجائز حقوق کی توقع رکھتے ہیں۔

القدس: میانمار میں مظاہرین کے درمیان تشدد کے واقعات،فوج پر مزید پابندیوں کا خدشہ

 فرانسیسی اخبارات

 لا پارسیاں: پیرس بلدیہ کی ناظمہ این ہدالگو نے پیرس شہر  کو تین روز تک مکمل بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

لے موند:  فرانس میں پیدائش کی شرح میں نمایاں کمی 

لے فیگارو: یورپی یونین کا پروگرام ہے کہ موسم گرما کے اواخر تک یورپی باشندوں کی 70 فیصد تعداد ویکسین لگوالے گی ۔

 ہسپانوی اخبارات

 الموندو: سابق شاہ  خوان کارلوس اول  پر سرکاری خزانے  سے رقم چوری کرنے کا الزام، چالیس لاکھ یورو ادا کریں گے۔

الپائس: اسپین میں ایک سروے کے مطابق، مچھروں  نے یورپ پر حملہ کر دیا جو کہ مختلف امراض کے جراثیم  بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔

الناسیونال: یورپی یونین اور وینیزویلا کے درمیان کشیدگی، یورپی  یونین میں وینیزویلا کی نمائندہ نا پسندیدہ شخصیت قرار

 روسی نیوز پورٹلز

 تاس: ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ   روسی ویکسین  اسپوتنک V کے ٹاکسیکولیجک تجربے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 ویدو موستی: ماسکو بلدیہ کے ناظم سرگی سوبیانین نے امید ظاہر کی ہے کہ  ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں  ایک دو ماہ کے اندر  بعض نرمیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

 روسیسکایا گزیتا: روسی وزارت دفاع  نے آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان کے  بیان کی نفی کی ہے جس میں  ان کا کہنا تھا کہ بالائی قارا باغ جنگ کے دوران  روسی ساختہ میزائل سکندر ناکارہ ثابت ہوا تھا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے ان میزائلوں کا استعمال اس جنگ میں کیا ہی نہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں