عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں -25.02.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1590536
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  -25.02.2021

لی سوئر: کل بیلجیئم کے ساحل پر سیاحوں کا تانا بندھا رہا: میئر نے  اس صورتِ حال کو کورونا وائرس کی وجہ سے ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔  

 

لی مونڈے: کوویڈ ۔19: فرانس کے شہر ڈنکرک جہاں ہر ہفتے ایک سو افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو جاتے ہیں  اواخر ِ ہفتہ کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

 

لی فگارو: سوئٹزرلینڈ نے یکم مارچ سے کوڈ 19 اقدامات کے تحت  دکانوں ، عجائب گھروں اور کھلے علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے والے  جمنازیم کوکھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمن حکومت نے خود اپنے  طور پر  کوویڈ 19 کے ٹیسٹ  کروانے کی  منظوری دے دی ہے۔

 

اسپیگل : جرمنی میں لگ بھگ 21 ملین افراد کورونا وائرس کے خطرے والے  گروپ میں شامل ہیں ۔

 

اے آر ڈی:امریکہ کی ریاست  کیلیفورنیا میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس کے تغیر پذیر ہونے کا پتہ چلا ہے۔

 

ایل پائس (اسپین): ہسپانوی وزارت صحت کی "8 مارچ" وارننگ - حکومت نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر 500 سے زائد افراد کو میڈرڈ میں جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

ایل یونیورسل (میکسیکو): امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے (جیل میں منشیات کے  سرغنہ  لارڈ جوکوئن گزمان کی اہلیہ)  ایما   کورنیل  پر سیناولا کارٹیل چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

لا ٹریسرا (چلی): کوڈ ۔19 کے خلاف تیار کردہ سائنو فارم ویکسین 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو بھی دی جاسکتی ہے۔

 

الدستور (اردن): واشنگٹن نے ویژن منصوبے کے دائرہ کار میں فلسطینیوں کی حمایت کے اپنے عہد کی توثیق کی ہے۔

 

القدس العربی: سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی رپورٹ آج  شائع کی جاسکتی ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن آج سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو فون کریں گے۔

 

القدس العربی: نیو یارک ٹائمز: شام میں غربت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے  اور خواتین اپنے بال بیچ رہی ہیں ... اور شامی صدر بشار الاسد مسئلے کے حل کے طور پر ٹیلی ویژن پر فوڈ پروگرام منسوخ کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

 

روسی خبر رساں ایجنسی طاس: روسی ریاستی دفاعی صنعت روستیح  کمپنی کے سی ای او (سینئر منیجر) ، سیرگی چیمزوف نے کہا کہ روس کا ایس -400 دفاعی نظام جسے ترکی کو فروخت کیا گیا ہے نیٹو کے دوسرے ممالک کے لیے  نقصان دہ نہیں ہے۔

 

روزنامہ کمرسنٹ: آرمینیائی نائب جنرل اسٹاف تیران کھاچرن کو وزیر اعظم نیکول پشینان نے روسی ساختہ "اسکندر" میزائلوں کے جنگ میں ناکارہ  ثابت ہونے کا بیان دینے پرعہدے سے   ہٹادیا ہے۔

 

روزنامہ  ایزوسیتیا:  روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئے ریابکوف نے روس  کے  ڈالر پر انحصار کم  کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں