عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

23.02.2021

1589069
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے موند: متحدہ امریکہ میں  21 فروری 1965 میں  قاتلانہ حملے میں  ہلاک ہونے والے سیاست دان اور انسانی حقوق کے علمبردار  میلکم ایکس  کے اہلِ خانہ نے  قتل  کیس کی دوبارہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

فرانس 24: عالمی ادارہ صحت  امیر ممالک  کو غریب ممالک کو ویکسین کی تقسیم کی راہ  میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا موردِ الزام ٹہرا رہی ہے

لے سوئر: امریکی صدر جو بائڈن  نے کورونا وبا  سے ہلاکتوں کی تعداد کے 5 لاکھ سے تجاوز کرنے  کے  باعث پرچمو  ں کو سرنگوں  کرنے کی ہدایت کی ہے

الرایہ : سائنسدانوں  کا کہنا ہے کہ ویکسینشن کے عمل میں سست روی وائرس کی نئی اقسام کے ظہور پذیر ہونے کے عمل میں تیزی لائیگا

وطن: عالمی ادارہ صحت: فی الحال اجتماعی قوت مدافعت  کی مطلوبہ تعداد تک نہیں پہنچا جا سکا 

الا مستقبل: ایرانی لیڈر علی خامنائی : کوئی بھی  طاقت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتی

الا پائس:  ناسا کی جانب سے  مریخ کو روانہ کردہ خلائی گاڑی پرزیویرنس تاریخ میں پہلی بار مریخ پر اترنے کی ویڈیو  ریکارڈنگ کرنے  میں کامیاب ہو گئی

الا موندو: ونیزویلا: یورپی یونین ہیوگو شاویز کے 19 ناظمین ، ججوں، فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے

انفو بائے: امریکہ میں چاپو گزمان کی اہلیہ ایما کورونیل  منشیات کی اسمگلنگ کے الزام  میں پکڑی گئی

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ : جرمن شہر کولن  میں خاناؤ میں قتل کیے جانے والوں کی تصاویر پر حملہ

آر ٹی ایل، آن لائن : جرمنی میں  کورونا تدابیر کے دائرہ عمل میں 10 صوبوں میں کنڈر گارٹن  اور پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

تاگیس چاؤ: برطانیہ  کووڈ۔19 کے حوالے سے تمام تر پابندیوں کو 21 جون سے ختم کر دے گا

روزنامہ وسطی:  روس کے اسپوتنک وی کورونا  ویکسین کی کرغزستان میں توثیق

لینتا: روسی صدر ولا دیمر پوتن اور بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو نے روسی شہر  سوچی میں 6 گھنٹوں سے طویل مذاکرات کیے

ازوسطیہ: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی روسی ’’ نارتھ اسٹریم۔ٹو قدرتی گیس پائپ  لائن منصوبے  ‘‘پر  مخالفت کی واحد وجہ جیوپولیٹکل ہے

 

 



متعللقہ خبریں