عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 22.02.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 22.02.2021

1588164
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 22.02.2021

*** الدستور: اسرائیل نے 2 ہفتوں میں فلسطینیوں کی 89 عمارتوں کو منہدم کر کے جگہ کو قبضے میں لے لیا۔

 

*** القدس العربی:اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بیت المقدس آفس میں  مصر کے ایک وزیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیتان یاہو نے مصری وزیر  سے مصر کے دوست صدر عبدالفتاح السیسی  کو سلام پہنچانے کا کہا ہے۔

 

*** الریا القطریا: قطر ، فرانکوفونی کے ساتھ تعاون  جاری رکھنے کے بارے میں پُر عزم ہے۔

 

***ڈوئچے ویلے: جرمنی میں کورونا وئرس کے مریضوں میں پُرتشویش اضافہ

 

***فرینکفرٹ:کیا  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  1924 میں دوبارہ سے صدارتی امیدوار کھڑے ہوں گے؟ ٹرمپ کی سوتیلی بیٹی لارا ٹرمپ کے بیانات نے افواہوں کو بھڑکا دیا۔

 

*** الپائس: کاتالونیا پولیس کی پُر تشدد  واقعات کے مقابل حکمت عملی نے علاقے میں عدم استحکام کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

 

*** لا جورنادا: میکسیکو فضائیہ کا طیارہ صوبہ ویراکروز میں  گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** کلارین: امریکہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد اموات۔ یہ تعداد جنگ عظیم اوّل اور دوئم اور ویتنام جنگ میں امریکہ کے جانی نقصان سے زیادہ ہے۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتا: امریکہ کے صدر جو بائڈن کے سکیورٹی مشیر جیک سولیوان نے کہا ہے کہ امریکہ روسی ہیکروں کے سائیبر حملوں کا جواب دینے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

***ازوستیا: انگلینڈ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق سے روس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

 

***ریا نووسٹی: سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایگور ماٹووچ نے کابینہ اراکین سے، روس کی کورونا وائرس ویکسین، سپٹنک وی  کی خرید میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** لے موند: فرانس میں پولیس کے خلاف جرائم کی تعداد میں 20 سال کے عرصے میں دو گنا اضافہ۔

 

*** لے فگارو: میانمار کے فوجی جتھے کی طرف سے وارننگ،  احتجاجی مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں مظاہرین کی اموات ہو سکتی ہیں۔

 

*** لبریشن: کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کی وجہ سے فرانس کے جنوبی شہر نائس میں ٹوئرازم خاتمے کے خطرے سے دوچار ہے۔

 



متعللقہ خبریں