عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

19.02.21

1586811
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 فرانس24: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے پارلیمان تحلیل کرتےہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ۔

لے سوئر: یورپی کمیشن مارچ سے سیاحتی اجازت دینے کا سوچ رہا ہے۔

فرانس 24: ناسا  کی پریسیرورنز نامی  تحقیقی خلائی گاڑی مریخ پر اتر گئی۔

عربی اخبارات

الرایہ القطریہ: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ  قحط سالی کی وجہ سے صومالیہ میں چھبیس لاکھ افراد کی جان کو خطرہ ہے ۔

 وطن: عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پانچ ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد نصف ہو گئی ہے۔

 الرایہ القطریہ:  عراقی صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ عراق کو  دیگر ممالک کے اندروی مسائل میں نہ دھکیلا جائے،شام کی سرحد پر ایک دہشتگرد بھی گرفتار

جرمن اخبارات

دوئچے ویل: جرمنی میں ارکان پارلیمان کی تنخواہ کم کی جا رہی ہے، گزشتہ سال وبا کی وجہ سے ان کی نتخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ اب مزید ساٹھ یورو تنخواہوں میں سے کم ہونگے۔

ہیسن شاو :  ہاناو کے نسل پرستانہ  حملہ کا ایک سال، مقتولین کے لواحقین کا غم برقرار

 روسی نیوز پورٹلز

 کومرسینٹ: روسی امور خارجہ  نے ملک میں موجود سفارت خانوں اور ان کے عملے سمیت اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگانے کی تجویز دی ہے،بعض نے اسے قبول کر لیا مگر امریکہ سمیت دیگر ممالک  نے مسترد کر دیا ۔

ریا نووستی: بلوم برگ ایجنسی آج  کانگریس میں منظوری کے لیے نارتھ  فلو  ۔2 پائپ لائن منصوبے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا بل پیش کرے گی مگر اس فہرست میں جرمنی شامل نہیں ہے۔

 آر ٹی: روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا  کا کہنا ہے کہ روس یورپی یونین سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: پولیس  ریپ گلوکار پابلو ہاسیل  کی  حکومت مخالف سرگرمیوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

انفو بائی: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  کہا ہے کہ ملکی فوج ار سیاست دانوں کو کورونا ویکسین پہلے لگائی جائے گی ۔

ٹیلی سور: کورونا کے خلاف نئی کورونا ویکسین اسپوتنک لائٹ کا روس اور متحدہ عرب امارات میں تجربہ کیا جا رہا ہے

 

 

 



متعللقہ خبریں