عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

17.02.2021

1585397
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

تاگیس چاو: جرمن وزیر صحت ینز سپاہن  کا کہنا ہے کہ سرعت سے ٹیسٹ کا  نتیجہ دینے والے کورونا ٹیسٹس کو عام کیا جائیگا اور  انسانوں کے بذاتِ خود ٹیسٹ کر سکنے  والی کٹس   کے لیے لازمی اجازت نامہ لیتے ہوئے انہیں عنقریب مارکیٹ میں لایا جائیگا

ویسٹ فالش ناہرشتن  : جرمنی میں شمالی رین ویسٹ فالیا ہم آہنگی  انڈر سیکرٹری  سیراپ  گولیر  نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ ستمبر میں منعقد ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں امیدوار کھڑی ہونے  کی متمنی ہیں

دوئچے ویلے:  روز گار کے مواقع پر کورونا کی کاری ضرب: جرمنی میں صنعتی شعبے میں محنت کشوں کی تعداد   میں گزشتہ 10 برسوں میں  پہلی بار گراوٹ کا مشاہدہ

ناہرشتن، آسڑیا: جرمنی  نے کورونا وبا کے جواز میں تیرول  سرحدی چوکی کو بند رکھنے کے عمل میں 3 مارچ تک توسیع کردی

زیت: کورونا وائرس جانسن  اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری کے لیے یورپین میڈیسن ایجنسی  کو درخواست دائر کی گئی ہے

فرانس 24: امریکی صدر جو بائڈن  سعودی عرب سے  تعلقات کو از سر نو طریقے  سے  وضع کرنے  اور سعودی شہزادے محمد بن سلمان  کو سرکاری معاملات سے دور رکھنا چاہتے ہیں

لے فیگارو:  عالمی ادارہ صحت  کے مطابق کووڈ۔19  کے کیسسز میں 16 فیصد کی گراوٹ آئی ہے

لے موند: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ریپبلیکنز کو سینٹ کے  سربراہ مچ میک کونل کے خلاف  مؤقف اپنانے کی اپیل کی ہے

القدس العربی: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  کا کہنا ہے کہ ایران  کے ساتھ سفارتی راہیں اب کھلی ہیں

الجزیرہ :  لیبیا: طرابلس انقلاب کی 10 ویں سالانہ یاد   منائی جا رہی ہے  تو اسی دوران حکومت قائم کرنے کے امور جاری ہیں

الرایہ: عالمی ادارہ صحت : میوٹیشنز سے کووڈ۔19 ویکسین کے اثرات متاثر ہو سکتے ہیں

الا پائس: ہسپانوی عوامی پارٹی کے لیڈر  پابلو کسادو  نے  بد عنوانیوں  میں ملوث ہونے کے الزامات کے باعث دارالحکومت میڈرڈ کے تاریخی   دفتر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے

الا موندو: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز  نے یورپی  فنڈز کی تقسیم کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی  میں  کولیشن کی شراکت دار لیفٹ  سے تعلق رکھنے والی وزارتوں سے محض تین ارکان کو شامل کیا ہے

تیلے سر: ایکواڈور نیشنل الیکشن کونسل  نے 7 فروری کو منعقد ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج کے بارے میں  بعض حلقو ں میں ووٹوں کی ازسر نو گنتی کے لیے پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا

ویستی : امریکی وزیر خارجہ بلنکن  کا کہنا ہے کہ  روس  کے ساتھ موجودہ تمام تر نظریاتی اختلافات کے باوجود امریکی  سٹریٹیجک  استحکام کے قیام کے لیے نئی راہوں کو  تلاش کیا جائیگا

کومرسانت:  امریکہ آج سے شروع ہونے والے دو روزہ نیٹو وزرا دفاع اجلاس میں روس کے خطرات کو ایجنڈے میں لائے گا

ریا نووسطی:  نام نہاد  پہاڑی قارا باغ جمہوریہ  کہ جسے روس بھی تسلیم نہیں کرتا  کی  اسمبلی روسی زبان کو سرکاری درجہ دینے   سے متعلق ایک بل پر غور کرے گی

 



متعللقہ خبریں