عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

26.01.2021

1571352
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

این۔ ٹی وی: جرمنی جنیاتی تغیرات کے شکار  کورونا وائرس کے   پیش نظر اقدامات اٹھا رہا ہے

فاز: اطالوی وزیر اعظم گیوسپے کونت  اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے متمنی ہیں

لے فیگارو: فرانسیسی صدر امینول ماکرون  نے غیر ملکی فرموں کے مالکین کو ملک میں اصلاحات کو جاری رکھنے  سے متعلق ضمانت دی ہے

فرانس 24: مشرقی بحیرہ روم: ترکی  یونان کے ساتھ  درپیش مسائل کے حل کا خواہاں ہے

فرانس 24: یونان کی جانب سے  فرانس  کو اڑھائی ارب یورو  کی مالیت کے 18 رفالے لڑاکا طیاروں کا آرڈر

الرایہ: اقوام ِ متحدہ کا بچوں کا امدادی فنڈیونیسف: شامی بچوں کا نصف حصولِ تعلیم  کی سہولتوں سے محروم ہے

الرایہ : بغداد ہوائی اڈے کے جوار میں 3 میزائل آن گرے جس کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش مخالف  ایک سیکیورٹی کاروائی شروع کر دی گئی

القدس العربی: اسرائیلی خفیہ سروس کے صدر ایلی کوہن  کی قیادت کے وفد نے سوڈان کا دورہ کیا ہے

الدستور: امریکی صدر جو بائڈن:  موسم گرما میں ہم کووڈ۔19 کے خلاف اجتماعی قوت مدافعت  حاصل کرنے کے قریب پہنچ جائینگے۔

الا پائس:  ہسپانوی وزیر ِ صحت سالواڈور  ایلا  کاتا لونیا انتخابات میں اپنی امیدواری پر توجہ دینے کے لیے  ایک اچانک فیصلے کے ساتھ آج سے مستعفی ہو رہے  ہیں، ایلا کے اس فیصلے پر ان کے حمایتیوں اور مخالفین دونو ں نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

لا موندو: اسپین کی ویلینا جیل میں صورتحال کافی  نازک ہے،  قیدیوں کے 60فیصد کورونا  میں مبتلا ہونے کے باعث قرنطینہ  میں رکھا جا رہا ہے

تیلے سُر:  ایکواڈور کے اٹارنی جنرل نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ  پر  اطلاع دی ہے کہ سابق نائب صدر جیورج گلاس کو قومی دیوان ِ انصاف   فوجداری کورٹ نے 8 سال کی سزائے قید صادر کی ہے

ریانووسطی: نووی چوک زہریلی کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے والی فرم لیونڈ رنک  کووڈ۔19 کے بر خلاف ایک دوائی  تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے

ویدوموستی: روسی صدر ولا دیمر پوتن کا کہنا ہے کہ کورونا  پابندیوں کو آہستہ آہستہ ہٹایا جا سکتا ہے

لینتا: آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجی یف  کا کہنا ہے کہ پہاڑی قارا باغ میں متعین روسی امن فورس پیشہ ور طریقے سے اپنے فرائض ادا کر رہی ہے

 



متعللقہ خبریں