عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

20.01.2021

1567477
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

این ٹی وی: جرمنی میں  وفاقی  اور صوبائی حکومتوں کی شراکت سے منعقد کورونا وائرس سربراہی اجلاس میں  لاک ڈاؤن کی مدت کو 14 فروری تک بڑھا دیا گیا اور ماسک پہننے کی مجبوری  میں سختی لائی گئی ہے

سود دوئچے زائی تنگ: عالمی مالیاتی فنڈ  نے جرمنی کی شرح نمو کے تخمینے کو ایک بار پھر کم کر دیا

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: امریکی  وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو   نے چین کو اعغر شہریوں کی نسل کشی کرنے کا موردِ الزام ٹہرایا ہے

الجزیرہ: امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی  خطاب میں  واضح کیا ہے کہ’’جنگ نہ چھیڑنے والا پہلا امریکی صدر میں  ہوں۔‘‘

القدس العربی:  جو بائڈن آج متحدہ امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے

الدستور: اقوام ِ متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس  کا کہنا ہے کہ ’’مقبوضہ فلسطینی سر زمین  پر  اسرائیلی آباد کاری اور نئی تعمیرات عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ‘‘

الا پائس: ماہ مارچ سے 70 سال سے زائد کے  60 لاکھ سے زائد شہریوں کو  کووڈ۔19 ویکسین لگائی جائیگی۔

انفو بائے: روس  نے ایپی واک کورونا ویکسین  کے   کووڈ۔19 کے برخلاف  سو فیصد مؤثر ہونے کا اعلان کیا ہے

پرنسا لاطینہ: فائزر۔ بائیون ٹیک   ویکسین کی پہلی کھیپ پاناما پہنچ گئی ہے

لے موند: یورپ  میں  موٹر گاڑیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ اموات ہونے والا شہر  پیرس ہے

لے ماتین: کووڈ۔19 سوئٹزرلینڈ میں  ہر ایک ہزار افراد میں سے ایک کی موت کا موجب بنا ہے

لے پیری زیئن : اس بات کا تعین ہوا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کہیں زیادہ جان لیوا ہے

طاس نیوز ایجنسی: امریکی وزارتِ خارجہ کے  امیدوار انتھونی بلنکین  کا کہنا ہے کہ ترکی کا روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام خریدنا ناقابل قبول ہے

کومرسانت: روس کے امریکہ میں سفیر   کا کہنا ہے کہ   نارتھ سٹریم ۔ٹو پر امریکی پابندیاں غیر حق بجانب رقابت اور یورپی ممالک کو امریکی خام مال  خریدنے پر مجبور کرنے کی ایک کوشش ہے

لینتا : امریکی امیدوار برائے وزارت خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق  نئی امریکی انتظامیہ روس کی پالیسیوں کو واشنگٹن کے لیے ایک چیلنج کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں