عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

12.01.2021

1562068
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

جرمن اخبارات۔۔۔

ویلٹ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنا ایک  صحیح فعل نہیں ہے

اے آر ڈی: برطانیہ ایک ماہ میں ڈیڑھ کروڑ شہریوں کو کووڈ۔ ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

دوئچے ویلے: جرمن وزیر  ِ خارجہ ہیکو ماس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں  صدارتی عہدے کی منتقلی کی تقریب کو  پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جانے کی اپیل کی ہے

عرب اخبارات۔۔۔

الرایہ: اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنیامین نتن یاہو  نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے  پر 800 نئے مکانات کی تعمیر  کی منظوری دے دی

الدستور:  ریپبلیکنز نے سینٹ کی عمارت پر حملے کے جواز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی اپیل کی ہے، امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ٹرمپ کے مواخذے کے لیے کاروائیوں میں مصروف ہے

ہسپانوی اخبارات۔۔۔

الا پائس: میڈرڈ  انتظامیہ نے شدید برفباری اور سڑکوں پر برف جم جانے کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کو 18 جنوری تک ملتوی کر دیا

انفو بائے: امریکہ نے کیوبا کو دوبارہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

لا وان گاردیہ: کرسمس تعطیلات  کے کرتوت سامنے آگئے۔کنیری جزائر اور استوریاس علاقوں کے علاوہ تمام تر اسپین کورونا وبا  کے  شدید خطرات سے دو چار

لے فیگارو: امریکی  صدر ٹرمپ کو  دوبارہ سے مواخذے  کا سامنا

لے موند: جاپان میں کورونا وائرس  میں جنیاتی تبدیلیاں پیدا ہونے والی ایک نئی قسم کا تعین

فرانس 24: ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کیوبا کو دوبارہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست میں داخل کر دیا

روسی طاس ایجنسی: روس  کو امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، اس تقریب میں روس کے امریکہ میں سفیر اناطولی انتونوف  اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے

لینتا: روس میں  ایک عورت معدوم قوتِ مدافعت کے باعث 6 ماہ تک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتی رہی اور وائرس نے اس کے جسم میں 18 بار اپنا روپ بدلا

کومرسانت: مالٹا نے روس سمیت سابق سوویت یونین ممالک  کے مزید 300 افراد کو سرمایہ کاری کے عوض اپنی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں