عالمی ذرائع ابلاغ 11.01.2021

عالمی ذرائع ابلاغ 11.01.2021

1561153
عالمی ذرائع ابلاغ 11.01.2021

*** لے پارزئین: فرانس کے شہر مارسیلیا میں 8 افراد میں برطانیہ میں  دیکھے گئے  زیادہ مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی، شہر کے بلدیہ مئیر  نے کہا ہے کہ اب کے بعد ہر لمحہ نہایت اہم ہے۔

 

*** لے موند: الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون علاج کی غرض سے جرمنی چلے گئے۔

 

*** فرانس 24: کووِڈ۔19 کے 3 ملین سے زائد مریضوں کے ساتھ برّ اعظم افریقہ ویکسین کے مقابلے میں کس مقام پر ہے؟

 

*** الریا القطریا: صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان مفاہمت علاقے کے حوالے سے ایک نیک اور مثبت قدم ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: قطر اور سعودی عرب دوبارہ سے دو طرفہ شکل میں پروازوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: بحرین نے قطر کے لئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

*** ڈوئچے ویلے: امریکہ میں کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد جرمنی اپنی اسمبلی کی سکیورٹی میں اضافہ کر رہا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ویلٹ: کورونا وائرس کے باوجود جرمنی کی طرف نقل مکانی جاری رہی، 2020 میں پناہ کے لئے ایک لاکھ 3 ہزار  درخواستیں دی گئیں۔

 

*** الپائس: اسپین اور برطانیہ کے درمیان جبل الطارق کے لئے طے پانے والا سمجھوتہ دونوں ممالک کے درمیان تمام خاردار تاروں اور فیزیکل حدود کے خاتمے پر مبنی ہے۔

 

*** الموندو : اسپین میں بلند علاقوں میں جاری شدید برفانی طوفانوں نے ملک کے وسطی حصوں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔

 

*** النکوئینل : وینزویلا اس سوموار سے کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر اور قرنطینہ  قوانین میں نرمی کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: صدر رجب طیب ایردوان نے  پرائیویسی پالیسی  میں تبدیلی کی وجہ سے واٹس ایپ کا استعمال بند کر دیا۔

 

*** کامرسینٹ: روس میں برطانوی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتا: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ  روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان کے درمیان متوقع  اجلاس سے متعلق بات چیت کی۔

 



متعللقہ خبریں