عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

06.01.2021

1558436
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات۔۔۔

لے موند: کووڈ۔19 تدابیر کے دائرہ عمل میں بند کیے جانے والے بار اور ریستوران کو کب سے دوبارہ فعال بنائے جانے کا تعین نہیں کیا گیا

فرانس 24: فرانس میں کورونا وائرس: وزیر صحت اولیوئیر ویران  کا کہنا ہے کہ ٹیکے لگانے کی مہم  کو ہم’’عوام کی ایک بڑی تعداد تک پھیلانے اس عمل  کو سرعت اور سادہ بنانے  ‘‘ کے لیے تیار ہیں

لے فیگارو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا  کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانے کی مہم میں سست روی مایوسی کااظہار

جرمن اخبارات۔۔۔

سود دوئچے زائی تنگ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کورونا وائرس تدابیر کے بارے میں آگاہی کرائی، ملک میں  ماہ جنوری کے اختتام تک لاک ڈاؤن  پر عمل درآمد برقرار رہے گا

دوئچے ویلے :روسی صدر ولا دیمر پوتن  اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی کووڈ۔19 مشترکہ ویکسین کی پیداوار  پر بات چیت

ہینڈلز بلاٹ: برطانوی وزیر ِ اعظم بورس جانسن  نے کورونا لاک ڈاؤن میں  ماہِ فروری کے وسط تک  توسیع کرنے کا اعلان کر دیا

عربی اخبارات۔۔۔

القدس العربی:  ایران کا اسرائیل کے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی حرکت کا ڈٹ کر جواب دینے  کا بیان

الجزیرہ: 41 ویں خلیجی سربراہی اجلاس  کا اختتامی اعلامیہ: قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور اچھے ہمسایہ تعلقات   اصولوں کا احترام کرنے کی تائید

الجزیرہ: امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے سوڈان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کی قرار داد پر دستخط کر دیے

ہسپانوی اخبارات۔۔۔

الا مندو: ماہرین کا سوال: اگر یورپ نے ماڈرنا ویکسین کو بھی استعمال کرنا شروع کر دیا تو کیا ہسپانوی معاشرے کے 70 فیصد کو ویکسین لگانے  کے لیے کافی تعداد میں متعلقہ طبی عملہ موجود ہے؟

الا پائس:  برطانیہ میں مشاہدہ ہونے والی کورونا جنیاتی تبدیلی دو ہفتوں سے اسپین میں بھی موجود ہے، وائرس کا تعین ہونے والے افراد کا برطانیہ سے دور سے بھی کوئی تعلق نہیں

الا ناسیونال:  خطہ امریکہ کے 14 ممالک پر مشتمل لیما گروپ نے ونیزویلا کے خزب ِ اختلاف کے لیڈر ہوان گوائدو کی قیادت میں تشکیل دیے گیے وفد کمیشن کو سرکاری طور پر تسلیم  کرنے کا اعلان کر دیا

روسی اخبارات۔۔

طاس: امریکی خفیہ سروس ، حکومت مخالف سائبر  حملے کے روسی ہیکرز کی جانب سے کیے جانے کے احتمال پر سوچ و بیچار کر رہی ہے

ریانووسطی: روسی آئس ہاکی ٹیم  فنش ٹیم کے ہاتھوں شکست کھاتے ہوئے 2021 یوتھ ورلڈ آئس ہاکی چمپین شپ    میں کوئی تمغہ جیتنے سے محروم

لینتا: روسی کیمونسٹ پارٹی نے  حکومت  کو   شہریوں کے 30 ملین روبلے قرضوں کو معاف کرنے  کی تجویز پیش کی ہے



متعللقہ خبریں