FIVB عالمی کپ،ترک والی بال ٹیم چوتھی بار چیمپیئن بن گئی

ترک وقف بینک  کی ٹیم ،FIVB خواتین عالمی کلب چیمپیئن شپ کے فائنل میں اطالوی کلب اموکو کون گلیانو کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہراتےہوئے چوتھِی بار چیمپیئن بن گئی

1749819
FIVB عالمی کپ،ترک والی بال ٹیم چوتھی بار چیمپیئن بن گئی
VakıfBank Imoco Conegliano 6.jpg
VakıfBank Imoco Conegliano 5.jpg
VakıfBank Imoco Conegliano 4.jpg
VakıfBank Imoco Conegliano 3.jpg
VakıfBank Imoco Conegliano 2.jpg

 ترک وقف بینک  کی ٹیم ،FIVB خواتین عالمی کلب چیمپیئن شپ کے فائنل میں اطالوی کلب اموکو کون گلیانو کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہراتےہوئے چوتھِی بار چیمپیئن بن گئی۔

 فائنل کے پہلے سیٹ میں وقف بینک  نے بارہ کے مقابلے میں بیس پوائنٹس سے برتری حاصل کی  جبکہ اس کے بعد زہرہ گونیش کی بہترین کارکردگی کی بدولت ٹیم  کو صفر کے مقابلے میں ایک سیٹ کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے سیٹ میں اطالوی کلب کو  سبقت حاصل رہی جس سے سیٹس ایک ایک سے برابر رہے ۔

تیسرے سیٹ میں دوبارہ سے وقف بینک  کا پلڑا بھاری رہا جبکہ چوتھے سیٹ میں سیٹ پھر سے دو دو سے برابر رہا۔

بعد ازاں دفاعی سیٹ کے مقابلے میں ترک وقف بینک کی ٹیم نے مقابلہ دو کے مقابلے میں تین سیٹس ست جیتے ہوئے چوتھی بار عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

 



متعللقہ خبریں